?️
شمالی وزیرستان: (سچ خبریں)قبائلی ضلع خیبر کے جمرود کے علاقے سور کمر میں خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے دوران محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے کم از کم تین مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کردہ ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ایک مسلح گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا جو ملک میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھا۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 مسلح افراد مارے گئے جبکہ دو یا تین اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے دو ملزمان کی شناخت اکرام اللہ عرف محسن اور مرسلا خان عرف قاری عرف ارشاد کے نام سے ہوئی ہے۔
اے پی پی کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ سے تھا، جسے اس کے عربی مخفف داعش سے جانا جاتا ہے۔
سی ٹی ڈی ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، 12 میگزین، 3 دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے سے صرف ایک قدم پیچھے
?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے
جون
بلاشبہ یوکرین میں ہمارے آپریشن کے اہداف پورے ہوں گے: پوٹن
?️ 12 اپریل 2022روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین میں ان کے
اپریل
سابق حکومت نے سستی شہرت کیلئے غلط فیصلے کیے:شاہد خاقان عباسی
?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم
اپریل
زلنسکی کا ٹرمپ پر طنز
?️ 11 جولائی 2023سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جولائی
نظر آنے والا سامان علی سد پارہ اور ان کے ساتھیوں کا نہیں تھا: سرچ مشن
?️ 15 فروری 2021خیبرپختونخواہ(سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق علی سد پارہ
فروری
افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکہ کا شیطانی کردار
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:گزشتہ دو ہفتوں میں طالبان کی پیش قدمی اپنے دوسرے مرحلے
اگست
یورپی یونین کی ٹویٹر کو صلاح
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:لی فیگارو، تھیری بریٹن نے اس سوشل نیٹ ورک کے مالک
جون
بنگلادیش میں خوفناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے
?️ 6 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلادیش میں جہاز اور کشتی کے مابین خوفناک تصادم
اپریل