?️
لاہور ( سچ خبریں) ) پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیو سے پاک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال پنجاب بھر میں تمام شہروں کے سیوریج کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں اور صوبے میں پولیو کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔پاکستان سے اس مرض کا جلد ہی خاتمہ ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پولیو فری بنانے کے لیے ویکسینیشن کا عمل تسلسل سے جاری ہے اور انشاء اللہ ہم جلد اس مرض کا پاکستان سے مکمل طور پر خاتمہ کر دیں گے ۔علاوہ ازیں محکمہ صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کئی شہروں میں سیوریج واٹر کے نمونے پولیو فری نکلے ہیں ، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری بھی دی ، ریسکیو 1122 کا ادارہ ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے لئے قواعد وضوابط کے تحت ٹینڈر جاری کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے سروس کے اجراء کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے، پائلٹ اسٹاف کی دستیابی کا عمل بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئرایمبولینس میں پیرا میڈیکس، ریسکیور اور جان بچانے کے لئے تمام ضروری آلات میسر ہوں گے۔
ایئر ایمبولینس دور دراز علاقوں سے مریضوں کو ٹیچنگ اور اسپیشلائزڈ ہسپتالوں میں منتقل کرے گی۔ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سات ماہ گزر گئے ملک میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ، جس کا مطلب ہے کہ پاکستان میں پولیو کے کیسز بتدریج کم ہورہے ہیں ، شہری انسداد پولیو ٹیم سے تعاون کریں اور بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں جو کہ نقصان دہ بالکل بھی نہیں بلکہ محفوظ ہیں۔
پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے ، پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا ہے ، عوام پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے حوالے سے بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں ، والدین سے التماس ہے کہ وہ بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں ، اس حوالے سے تمام مکتب فکر سے پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھی اپیل ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی میں تاجروں سے وزیر خزانہ کی اہم میٹینگ ہوئی
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاجروں اور سرمایہ
اگست
صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ
?️ 21 جولائی 2025صہیونی میڈیا کارکن کا نیتن یاہو پر سخت حملہ، تم اسرائیل کو
جولائی
اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے: گورنرپنجاب
?️ 9 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل
مئی
Unilever to continue producing teabags after Sariwangi bankrupt
?️ 13 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
قاسم اور سلیمان کی آمد کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ بیرسٹر عقیل
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل
جولائی
فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا
?️ 29 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ
جنوری
ایل او سی پر بھارتی تخریبی سرگرمیاں بڑھ گئیں، وزیر داخلہ آزاد کشمیر
?️ 14 فروری 2025 مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار احمد
فروری
چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجاتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوگا:فواد چوہدری
?️ 25 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ اور سینئر سیاستدان چوہدری نثارعلی
مارچ