?️
کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 366 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو باعث تشویش ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناوائرس کے مزید 10176 نمونے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 366 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں اب تک کوروناوائرس کے 3415608 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں اب تک 269839 کیسز ہوچکے ہیں، آج کورونا وائرس کے مزید 583 مریض صحتیاب ہوگئے جب کے بعد اب تک 258533 کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے، سندھ میں ہلاکتون کی مجموعی تعداد 4530 ہے، اس وقت 6776 مریض زیر علاج ہیں، 6439 مریض گھروں، 12 مریض آئسولیشن سینٹرز اور مختلف اسپتالوں میں 325 مریض زیرعلاج ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثرہ 298 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا وائرس کے 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ صوبہ بھر کے 366 کورونا کیسز میں سے 206 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔
اُن کا بتانا تھا کہ صوبہ شہر کراچی کے ضلع شرقی میں 99، جنوبی کراچی میں 42 اور ضلع وسطی میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس طرح کورنگی میں 15، ملیر میں 15 اور ضلع غربی میں 10 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں 33، ٹنڈو محمد خان میں 26 اور میرپورخاص میں 15 نئے کیسز سامنے آئے، دادو اور نوابشاہ میں 13-13، بدین میں11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں 9-9، عمرکوٹ میں 8 اور سجاول میں 4 ، جیکب آباد، گھوٹکی میں 2، خیرپور اور شکارپور میں ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عرب صیہونی نشست ملتوی ہونے کی وجوہات
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے مراکش میں بعض عرب
جون
بڑا نازی کون ہے، بائیڈن یا ٹرمپ؟
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: ریاستہائے متحدہ کے صدر نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں
جنوری
ہمارے پاس کئی محاذوں پر جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے: تل ابیب
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق فوج نے کہا ہے کہ اس
ستمبر
غزہ پر قبضہ کرنے کے لیے کئی سال درکار: اسرائیلی فوج
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی خبری سائٹ واللا نے صیہونی حکومت کے فوجی اہلکاروں
اگست
آئندہ ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا:نوید قمر
?️ 6 مئی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کا کہنا
مئی
مکڈونلڈز کی اسرائیل کی حمایت پر ہالینڈ کے عوام کا منفرد احتجاج
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے روٹرڈیم شہر میں مکڈونلڈز کی جانب سے اسرائیل
ستمبر
کرپشن قوم کو تباہ و برباد کر دیتا ہے:وزیر اعظم
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوم
اپریل
پاکستان اور امریکا مثبت بات چیت میں مصروف
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا ہے کہ
اکتوبر