?️
صوابی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں اب تک 42 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
صوابی کے گاؤں دالوڑی بالا میں کچھ روز قبل کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے، تباہ حال گھروں میں 40 افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ملبے سے 40 لوگوں کو نکالا گیا ہے جس میں 37 لاشیں اور 3 زخمی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکوئی پایاں میں بھی کلاؤڈبرسٹ کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ایک نوجوان کرنل شیر ندی کے مقام پر سیلابی ریلے بہہ گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ سےمجموعی طور پر 42 اموات ہوئی ہیں، کلاؤڈبرسٹ سے دالوڑی بالا میں 17 گھر،سرکوئی میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوا جب کہ مجموعی طور پر 27 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقے دالوڑی بالا میں بحالی کا کام جاری ہے۔
دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کا سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، اب تک درجنوں مکانات منہدم ہو چکے ہیں، ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے امریکا کے لیے علیحدہ ایپ بنائے جانے کا انکشاف
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے
جولائی
ونزوئلا نے آٹھ ملین نیم فوجی رضاکار امریکہ کے مقابلے کے لیے تیار کر لیے
?️ 6 ستمبر 2025ونزوئلا نے آٹھ ملین نیم فوجی رضاکار امریکہ کے مقابلے کے لیے
ستمبر
نعیم قاسم: ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اپنے ہتھیار نہیں دیں گے
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے ایک تقریر میں کہا:
جولائی
افغانستان سے نکلنے میں بائیڈن اور ٹرمپ کے کارنامے
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:افغانستان سے انخلاء کے عمل میں افراتفری کے بارے میں اپنی
جولائی
یاسر حسین نے کوہلی کی ڈانس ویڈیو شیئر کردی
?️ 25 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین
اکتوبر
ڈسکہ: پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری
?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کا
اپریل
غزہ کی جنگ اسرائیل کے لئے سب سے تباہ کن جنگ
?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
جنوری
فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں صیہونی ٹینکوں کا حشر
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں: القسام کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج
جنوری