صوابی میں بارشوں، سیلابی ریلے سے 27 گھر مکمل تباہ، 42 افراد جاں بحق

صوابی سیلاب

?️

صوابی (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں اب تک 42 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

صوابی کے گاؤں دالوڑی بالا میں کچھ روز قبل کلاؤڈبرسٹ کے نتیجے میں 17 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے، تباہ حال گھروں میں 40 افراد ملبے کے نیچے دب گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ملبے سے 40 لوگوں کو نکالا گیا ہے جس میں 37 لاشیں اور 3 زخمی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکوئی پایاں میں بھی کلاؤڈبرسٹ کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ایک نوجوان کرنل شیر ندی کے مقام پر سیلابی ریلے بہہ گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز ریسکیو ٹیموں نے نکالا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع صوابی میں بارشوں اور کلاؤڈبرسٹ سےمجموعی طور پر 42 اموات ہوئی ہیں، کلاؤڈبرسٹ سے دالوڑی بالا میں 17 گھر،سرکوئی میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہوا جب کہ مجموعی طور پر 27 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، متاثرہ علاقے دالوڑی بالا میں بحالی کا کام جاری ہے۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کا سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، اب تک درجنوں مکانات منہدم ہو چکے ہیں، ایک خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمنیٰ زیدی کا دھیان میک اَپ پر نہیں منظر پر ہوتا ہے، ہمایوں سعید

?️ 16 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی

جرمن شہری بے وطن ہو سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں امریکہ

سیاسی جماعتوں کا انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیرمقدم

?️ 3 نومبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کی

2023 مغربی کنارے میں بچوں کے لیے کیسا رہا؟ یونیسیف کی زبانی

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے 2023 کو

پیپلز پارٹی کے بغیر بھی آگے بڑھیں گے:اپوزیشن

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن کے

بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی

?️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح

جو حکومت عدالت کے قواعد پر عمل نہیں کرتی وہ مجرم ہے: لایپڈ

?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی حزب اختلاف کے سربراہ یائر لاپیڈ نے

محرم الحرام کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری

?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے