صدر مملکت 6 اکتوبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبر، بروز جمعرات کو شام 5 بجے طلب کرلیا۔اس سلسلے میں ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) اور 56 (3) کے تحت طلب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے لازمی خطاب 14 اگست کو قومی اسمبلی کے آخری پارلیمانی سال کے آغاز کے باوجود اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 56 (3) میں کہا گیا ہے کہ ‘قومی اسمبلی کے ہر عام انتخابات کے بعد پہلے اجلاس کے آغاز پر اور ہر سال کے پہلے اجلاس کے آغاز پر، صدر ایک ساتھ دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے اور پارلیمنٹ کو اس کی طلبی کی وجوہات سے آگاہ کریں گے’۔

اس سے قبل ڈان اخبار کی ایک رپورٹ میں ایوان صدر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ متعلقہ عملے نے خطاب کا مسودہ پہلے ہی تیار کر لیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کی روش کے مطابق انہوں نے تمام وزارتوں کو خطوط بھیجے تھے جن میں صدر کو گزشتہ پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کا کہا گیا تھا اور تقریر تمام وزارتوں سے ان پُٹ حاصل کرنے کے بعد تیار کی گئی ہے۔

صدر عارف علوی اس سے قبل ماضی کی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مبینہ طور پر پی ٹی آئی حکومت کے تحت ریکارڈ تعداد میں آرڈیننس جاری کرکے پارلیمنٹ کو کمزور کرنے کے الزام میں شدید تنقید کا نشانہ بنے تھے۔

جب سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کی تقرری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق ان کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا تھا تو اپوزیشن نے ان کے مواخذے کے لیے قرارداد پیش کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

بعد ازاں صدر عارف علوی نے اس سال اپریل میں عمران خان کو عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونے والے شہباز شریف سے حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔

اس کے علاوہ وہ اس وقت ایک بار پھر تنقید کی زد میں آئے تھے جب انہوں نے انتخابی اصلاحات اور نیب ترمیمی بلز کی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے باوجود منظوری دینے سے انکار کردیا تھا۔

عارف علوی ستمبر 2018 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پہلے ہی چار مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں جب ان کی پارٹی، پی ٹی آئی ملک میں حکومت کر رہی تھی اور انہوں نے ہمیشہ پی ٹی آئی کی تعریف کی۔

پارلیمانی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار صدر کو مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ انہیں دو مختلف حکومتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

دشمن اپنے خواب پورے نہیں کر سکے گا: انصار اللہ

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے

الاقصیٰ طوفان پر اسماعیل ہنیہ کا تازہ ترین موقف

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا

کیا امریکہ ایران کے ساتھ اختلافات کو ختم کرے گا ؟

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جمعرات کو

دہشت گردوں کے نام بھی لاپتا افراد کے طور پر استعمال کیے گئے، جان اچکزئی

?️ 10 جنوری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا

وینزویلا کا تیل خریدنے والے ممالک کو 25 فیصد ٹیکس دینا ہوگا:ٹرمپ  

?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے وینزویلا کے تیل و گیس خریداروں پر سخت

دریاؤں میں پانی کی آمد، ارسا نے صوبوں کا شیئر بڑھا دیا، کپاس کی بہتر بوائی کی امیدیں روشن

?️ 21 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) سندھ طاس معاہدے کے مطابق خریف سیزن کے لیے

بولیویا کے صدر کی امریکہ کی عالمی پالیسیوں اور غزہ میں نسل کشی کی شدید نتقید

?️ 27 ستمبر 2025بولیویا کے صدر کی امریکہ کی عالمی پالیسیوں اور غزہ میں نسل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے