?️
اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156 (ون) کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کونسل کے رکن ہوں گے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ وفاق سے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مواصلات اسعد محمود اقتصادی کونسل کے اراکین تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اسی طرح پنجاب سے سردار اویس احمد خان لغاری اور سندھ سے سینیٹر نثار احمد کھوڑو کے نام بطور اراکین قومی اقتصادی کونسل منظور کیے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا سے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا اور بلوچستان سے سینئر وزیر برائے خزانہ نور محمد دمڑ بطور رکن تعینات کیے گئے ہیں۔
بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری اقتصادی اُمور اور سیکریٹری منصوبہ بندی ڈویژن خصوصی دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سمری کے تحت قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی درخواست کی تھی۔
صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر چین روانہ
?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 2روزہ دورے پر چین
جولائی
بن سلمان کو 450 ملین ڈالر کا دھوکہ
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
اکتوبر
شہریوں کو پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی: عثمان بزدار
?️ 23 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی چوتھی لہر
جولائی
موجودہ روسی اقتصاد پیوٹن کی توقع کے مطابق
?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس ملک کے وزیر اعظم میخائل
جولائی
سویڈن حکام کے مگرمچھ کے آنسو
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا
جولائی
کینٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں عمران خان کو کہاں کہاں شکست ہوئی
?️ 13 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پنجاب
ستمبر
بعلبک کے تاریخی ورثے کو صیہونی حکومت سے شدید خطرہ
?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:بعلبک کے گورنر نے صیہونی حکومت کے وسیع حملوں پر شدید
نومبر
شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روسی حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس نے شام کے شہر ادلب میں واقع دہشتگردوں کے ٹھکانوں
اکتوبر