صدر مملکت کا خطاب، ترقی کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنا لازمی

صدرمملکت کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

?️

کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنا لازمی ہے، نئی نسل اچھے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے  اور بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرے۔

جمعہ کو پاکستان سکائوٹس سندھ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ سکائوٹس ایک تربیتی تحریک ہے جو تنظیم، نظم و نسق اور خدمت کی تربیت فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سکائوٹس میں اپنی شمولیت اور اس تحریک سے وابستہ اپنی یادوں کے بارے میں شرکا کو بتایا۔

صدر مملکت نے بچوں کو صفائی ستھرائی اور صحت افزا ماحول کی اہمیت سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے بچوں کو اپنی اور ماحول کی صفائی کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے درختوں کی بہت اہمیت ہے، وزیراعظم عمران خان نے پورے ملک میں 10 ارب درخت لگانے کا پروگرام شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو خود بھی پودے لگانے چاہئیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی پودے لگانے کے لیے قائل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے، اس پر عمل کرکے بہت سی بیماریوں سے بچائو ممکن ہے۔صدر مملکت نے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس میں سب کی فلاح ہے، مل کر کام کرنے کی بڑی اہمیت ہے اور سکائوٹس کی تحریک میں اس کی تربیت کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کی ایک بڑی خوبی ہے کہ وہ کارخیر کے کاموں میں بڑھ چڑپ کر حصہ لیتے ہیں، بچوں میں اس جذبہ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، اسی طرح مضبوط قوم بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بنیاد پر افراد اور ملک ترقی کریں گے، اس لیے ضروری ہے کہ بچوں کی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا اہتمام بھی کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بدعنوانی زہر کی حیثیت رکھتی ہے جو ملکوں کو تباہ کر دیتی ہے، ہرممکن کوشش کریں مال بنانے کی لالچ سے دور رہیں، پاکستان کو کرپشن سے بہت نقصان پہنچا ہے، ہماری نئی نسل کو اس کا ادراک ہونا چاہیے کہ وہ اپنے ملک کو کرپشن کی لعنت سے پاک بنا سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کا دوبارہ انتخاب لڑنے کا ارادہ : جل بائیڈن

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن نے  جو بائیڈن کے 2024

اقوام متحدہ کا حکومتوں پر غذائی تحفظ کیلئے ’فوڈ کولڈ چینز‘ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے پر زور

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ

کشیدگی کم کرنے کے لیے مصری وزیرِ خارجہ کے ایران، امریکہ اور علاقائی ممالک سے بھرپور رابطے

?️ 31 جنوری 2026کشیدگی کم کرنے کے لیے مصری وزیرِ خارجہ کے ایران، امریکہ اور

صحافی پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دورانشیخ رشید  نے

ٹرمپ یوکرین کی جنگ کے لیے خصوصی ایلچی مقرر کرنے کے خواہاں 

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نومنتخب امریکی صدر اپنے

کیا تل ابیب کی سرخ لکیریں بدل سکتی ہیں؟

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: ایک صیہونی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ریجیم

وکیل قتل کیس: سپریم کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

?️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں

چین امریکہ اور جاپان کے لیے سب سے بڑا مشترکہ چیلنج ہے:امریکی وزیر خارجہ

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین واشنگٹن اور ٹوکیو کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے