صدر مملکت کا بینک الفلاح کو فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو بینکنگ فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئےہدایت کی ہے کہ بینک صارفین کو انٹرنیٹ بینکنگ، ڈیجیٹل خدمات ، فراڈ سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کے متعلق آگاہ کرے۔
لاہور کے شہری محمد شہزاد نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی کوشش کی اس کے اکائونٹ میں کافی رقم تھی تاہم اس کی نقد رقم نہیں نکلی۔
بعد میں انکوائری سے معلوم ہوا اس کے اکاؤنٹ سے 1,479,255 روپے کی رقم غیر قانونی طریقے سے نکالی گئی ، پتہ چلا کہ بینک نے رجسٹرڈ فون نمبر سے فون کال موصول ہونے کے بعد الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر سہولت کو فعال کر دیا تھا۔اسی طرح اس کے اکائونٹ سے رقم کسی دوسرے اکائونٹ میں منتقل کر دی گئی۔مذکورہ صارف نے بینک میں شکایت درج کروائی لیکن یہ حل نہ ہوئی۔

اسی طرح گوجرانوالہ کی شہری اسماء عتیق کومذکورہ بینک کی ہیلپ لائن سے کال موصول ہوئی۔خاتون شہری نے ذاتی ڈیٹا کال کرنے والے کے ساتھ شیئر کیا ، اکاؤنٹ سے 499,400 روپے کی رقم نکال لی گئی۔شہریوں نے رقم کی واپسی کے لیے بینک سے رجوع کیا، لیکن بینک نے اس کی رقم واپس نہیں کی۔دونوں شکایت کنندگان نے اپنی شکایات کے ازالہ کیلئےالگ الگ بینکنگ محتسب سے رجوع کیا، جس پر بینکنگ محتسب نے کھوئی ہوئی رقم واپس کرنے کا حکم دیا۔
بینک نےمحتسب کے فیصلوں کے خلاف صدر مملکت کو الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔ دونوں درخواستوں کی سماعت کے دوران بینک نے استدعاکی کہ صارفین نے ذاتی بینکنگ تفصیلات نامعلوم افراد کے ساتھ شیئر کیں ، بینک رقم کے نقصان کا ذمہ دار نہیں ،اس لئے بینک نقصان کا ذمہ دار نہیں۔صدرمملکت نے بینک کی درخواستیں اس بناء پر مسترد کردیں کہ بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرز کی رضامندی/درخواست کے بغیر الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر سہولت کو فعال کیا۔

 صدر مملکت نے کہا کہ بینکوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کے مفادات کا تحفظ کریں ،بینک کی طرف سے صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے مضبوط نظام نصب نہیں کیا گیا ، اسے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بینک نے چینل فعال کرنے سے پہلے سہولت کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں صارفین کو آگاہ نہ کیا ، صدر مملکت نے کہاکہ مذکورہ بینک ، سٹیٹ بینک آف پاکستان کے قواعد و ضوابط سے غفلت اور عدم تعمیل کا مرتکب ہوا ، سٹیٹ بینک کے متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط کی دفعات کی تعمیل کے حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہ کئے گئے ،بینک نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ، بد انتظامی کا مرتکب ہوا، محتسب کے اصل فیصلوں کو مسترد کرنے کا کوئی جواز فراہم نہیں کیا گیا۔ 

مشہور خبریں۔

غزہ میں بھوک کی المناک داستان اور صہیونی افواج پر مجاہدین کی کاری ضرب

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں بھوک سے بچوں

 روس گیس کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے:   فرانس 

?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:    روسی کمپنی Gazprom کی طرف سے فرانسیسی کمپنی Engie

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

?️ 21 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

صیہونی قیدیوں کے اہلخانہ کے ہاتھ ایک بار پھر نیتن یاہو کے دست بہ گریبان

?️ 15 فروری 2024سچ خبریں: ہزاروں کی تعداد میں آبادکار اور صہیونی قیدیوں کے اہل

مراکش کے 36 شہروں میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے دورے کے بعد مراکش کے مختلف شہروں

لاہور ہائیکوٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم

?️ 3 نومبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کوٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر

بائیڈن اور زیلنسکی کی گفتگو میں کیا طے پایا ؟

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ امریکہ اور

حزب اللہ نے ایک دن میں صیہونیوں کے خلاف کتنی کاروائیاں کیں؟

?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ 24 گھنٹوں میں حزب اللہ کے مجاہدین صیہونی ریاست کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے