?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل بروز اتوار کرانے کا اعلان کردیا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا۔
قبل ازیں آج ہی الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تاریخ تجویز کی تھی، الیکشن کمیشن نے انتخابات ترجیحاً اتوار کے روز کرانے کی تجویز بھی دی تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت اور گورنر خیبرپختونخوا کو مراسلے تحریر کیے ہیں۔
سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اراکین کے علاوہ کمیشن کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی تھی۔
جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو مراسلہ ارسال کیا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے مورخہ 30 اپریل سے 7 مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی اور قانونی فرائض انجام دینے کے لیے تیار ہے۔

مشہور خبریں۔
محمد بن سلمان نے یمن کی جانب سے شدید حملوں کے بعد انصاراللہ سے اہم اپیل کردی
?️ 18 جون 2021جدہ (سچ خبریں) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے یمن کی جانب
جون
اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں تلاش کرنے میں تاخیر کی ذمہ داری نتن یاہو پر ہے
?️ 18 اکتوبر 2025اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں تلاش کرنے میں تاخیر کی ذمہ داری نتن
اکتوبر
غزہ میں اسرائیلی جاسوسی آلات کی دریافت
?️ 14 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی ذرائع نے غزہ میں اسرائیل کے جدید جاسوسی
مارچ
امریکہ کے پاس ایران، روس اور چین کے خلاف فوجی تیاری کا فقدان
?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی کالم نگار اور مصنف تھامس فریڈمین نے نیویارک ٹائمز
ستمبر
غزہ اور لبنان کی حمایت میں لاکھوں یمنیوں کی احتجاجی ریلی
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:یمن میں صنعاء سمیت کئی صوبوں میں لاکھوں یمنی شہریوں نے
اکتوبر
یوکرین کو 2.5 بلین ڈالر کی نئی امریکی فوجی امداد
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین کے لیے ڈھائی ارب ڈالر کے
جنوری
کوہ احد کے خلاف سعودی ولی عہد کی سازش سرخیوں میں
?️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: سعودی میڈیا کے ایک کارکن نے کوہ احد سے
دسمبر
بن سلمان اور ٹرمپ لا حاصل خواہشیں
?️ 19 نومبر 2025 بن سلمان اور ٹرمپ لا حاصل خواہشیں روزنامہ انگریزی دیلی ٹیلی
نومبر