?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کی جانب سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نواز دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت میں ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ دوم کو نشان امتیاز سے نوازا۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ وفاقی کابینہ کے ارکان اور سفرا بھی موجود تھے۔
دوسری جانب بادشاہ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ صدر مملکت کودیا گیا اعزاز پاکستان کے ساتھ اردن کی جانب سےگہرے احترام، تحسین اور دوستی کی علامت ہے، جب کہ تقریب میں شاہ عبدالّلہ دوم نے دو ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
افغان مہاجرین کے استقبال میں مغرب کا کیا حصہ ہے؟
?️ 2 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے مطابق
ستمبر
بجٹ میں آئی ایم ایف کا دیا ہوا اسٹرکچر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا.
?️ 17 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا
جولائی
وزیر اعظم نے ڈیموں کے کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے ملک
اگست
کیا نئے انتخابات ہونے چاہیے؟ پی ٹی آئی کا کیا کہنا ہے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے
جولائی
پاکستان میں زرعی شعبے میں تجارت کے وسیع امکانات موجود ہیں، گورنر پنجاب
?️ 3 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ
مارچ
ایرانی حملے نے صیہونیوں کو کتنا نقصان پہنچایا؟
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: ایک عراقی شخصیت نے کہا کہ صرف ہوائی سفر کے
اپریل
190 ملین پاونڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 22 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سابق خاتون اول بشریٰ
نومبر
رواں سال ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اس سال کے آغاز
اگست