صدر آصف زرداری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، فوجی جوانوں، متاثرہ شہریوں کی عیادت

آصف زرداری

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، صدر مملکت نے بلااشتعال بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور ہسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ساتھ تھی، صدر مملکت نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو سراہا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم، اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستانی قوم نے دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ بھارت کا رویہ جارحانہ، شدت پسندانہ اور علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، پوری قوم کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے متحد، پرعزم اور ہوشیار ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت نے ہسپتال کے ڈاکٹروں، طبی عملے، نرسنگ سٹاف اور انتظامیہ کا زخمیوں کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلیوں کا نیتن یاہو پر سے اعتماد ختم 

🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود بارک نے ایکس چینل

63% اسرائیلی طلباء نے تعلیم چھوڑی

🗓️ 12 نومبر 2024سچ خبریں: پیر کے روز Ma’ariv اخبار کی طرف سے شائع ہونے

اسرائیل کو خوراک کی کمی کا سامنا

🗓️ 27 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی اشاعت ٹائمز آف اسرائیل نے گذشتہ ہفتے لکھا تھا کہ

حکومت نے عبدالقدیر کا مقبرہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے

🗓️ 17 اکتوبر 2021اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ڈاکٹرعبدالقدیر کی

یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی

🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح

اسرائیل میں امریکی سفیر: یمن معاہدے کے لیے امریکا کو اسرائیل سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے

🗓️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے یمن پر حملے بند کرنے

سعودی فوج کا یمن کے شہر صعدہ کے رہائشی علاقوں پر راکٹ اور توپ خانے سے حملہ

🗓️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے یمن کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں سے

امریکہ کا UAE کو THAAD میزائل سسٹم فروخت کرنے کا معاہدہ

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے