صدرِ مملکت کی تاجکستان کے ہم منصب سے دوحہ میں ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

آصف زرداری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے میں ملاقات کی۔

ملاقات دوسری ورلڈ سمٹ برائے سماجی ترقی کے موقع پر دوحہ میں ہوئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا پاکستان تاجکستان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور لسانی رشتوں پر مبنی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دورانِ گفتگو صدرِ مملکت نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، اُنہوں نے 2024 میں دستخط شدہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں گہرائی کا مظہر قرار دیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ CASA-1000 منصوبے کی بحالی مشترکہ خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے،اُنہوں نے تاجکستان کو پاکستان کے ذریعے تجارت اور روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے اور براہِ راست پروازوں کی بحالی پر غور کی دعوت دی۔ دوسری جانب صدرِ مملکت نے اگست 2025 میں ہونے والی مشترکہ فوجی مشق ’دوستی-II‘ کو سراہا اور دفاعی تعاون و استعداد کار میں معاونت کی پیشکش کی، دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دورانِ ملاقات خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے قطر میں سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کب ہو گی؟ ؛صیہونی رپورٹر کی زبانی

?️ 2 فروری 2024سچ خبریں: ایک عبرانی صحافی نے ایک رپورٹ میں کہا کہ ہمیں

وزیر اعظم احتساب کا عمل کسی کے لئے نہیں بدلیں گے

?️ 29 اپریل 2021سندھ(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران

اکسیوس کا ریاض-تل ابیب سمجھوتے کے لیے خود مختار تنظیم کی گرین لائٹ کے بارے میں دعویٰ

?️ 1 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی

ترکی کی سب سے بڑی Achilles ہیل کیا ہے؟

?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ان دنوں جب کہ ترکی کے عوام اس ملک کے قیام

ایک سال میں امریکہ نے صیہونیوں کی کتنی امداد کی؟صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ریاست کو

نیتن یاہو کی ذاتی معلومات ہیک

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نیتن یاہو سمیت

غیرقانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔ محسن نقوی

?️ 25 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا

کیا صیہونی جنگی کابینہ تحلیل ہو جائے گی؟

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکام کے درمیان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے