?️
اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے کورونا کی ڈیلٹا قسم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا ایس او پیز کی خلافِ ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ، عید کی نماز کے دوران این سی او سی کی سفارشات پرعمل نہیں کیا گیا ، عوام جلد سے جلد کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ کے لیے پائیدارترقی کےایجنڈے پرعمل پیرا ہے ، اہداف کے حصول کیلئے عوام کی شرکت یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔
عارف علوی کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ محرم سے قبل علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز کا اجلاس بلائیں ، مجالس کےدوران کورونا سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کورونا کی چوتھی لہرکی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا آغاز ہونے کے واضح آثار نظر آرہے ہیں، کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کی روک تھام کیلئےحکمت عملی پرتوجہ مرکوزکررہی ہے، بڑے شہروں،سیاحتی مقامات پرسختی سےعمل درآمد کروائیں گے اور لوگوں کو ماسک پہننے،ہجوم سےبچنےاورویکسین لگوانےکی ترغیب دےرہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان سے اپیل ہے ردعمل میں احتیاط کریں:فواد چوہدری
?️ 30 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری
اپریل
اسرائیلی وفد کو افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت سے روکا گیا
?️ 15 فروری 2024سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی یونین نے ایتھوپیا کے شہر ادیسابا
فروری
48 مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے لیے بے مثال سزائیں
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نے 48 مقبوضہ علاقوں کے اندر فلسطینی
مارچ
ادارہ جاتی اصلاحات وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظم
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ
جولائی
محمد بن سلمان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سر فہرست
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے مطالعہ کے ایک ادارے نے سعودی ولی عہد
نومبر
کیا ٹرمپ نے اپنے روایتی اتحادی برطانیہ کو نظرانداز کر دیا ہے؟
?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:ایران پر امریکی حملوں میں برطانیہ کا کوئی کردار نہیں
جون
ایرانی کورونا ویکسین کی برھتی مانگ
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:ایرانی ماہرین کے ہاتھوں تیار کی جانے والی کورونا ویکسین کی
جولائی
صیہونی حکومت میں ہاؤسنگ مارکیٹ کا زوال
?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں: گلوبز اخبار کے مطابق تل ابیب کے علاقے کے تاجروں نے
نومبر