صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد، دوسرے کیس میں گرفتاری پر انکوائری کا حکم

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ دوسرے کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا۔

میڈیا کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کردی۔

دریں اثنا، فرحان ملک کو جیل بھیجنے کے بجائے دوسرے کیس میں گرفتار کرنے کے معاملے میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوگئے۔

عدالت نے سوال کیا کہ یہ بتایاجائے کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کس نےکی؟ فرحان ملک کو جیل منتقل کرنے کے بجائے دوسرے مقدمےمیں گرفتار کیوں کیا گیا؟

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فرحان ملک کی دوسرے کیس میں گرفتاری کے معاملے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو 15 دن میں انکوائری کا حکم دے دیا۔

علاوہ ازیں، سندھ ہائیکورٹ نے صحافی فرحان ملک کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو 23 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

سندھ ہائیکورٹ میں صحافی فرحان ملک کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ فرحان ملک کے خلاف مقدمات بے بنیاد اور بدنیتی کی بنیاد پر درج کیے جارہے ہیں، جب درخواست دائر کی گئی تو ایسا لگتا تھا کہ ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی کی جارہی ہے لیکن مقدمات کے تسلسل سے اندازہ ہوا کہ اس میں تفتیشی افسر ذاتی طور پر بھی ملوث ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست کے ٹائٹل میں ترمیم کی اجازت دیتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔

واضح رہے کہ فرحان ملک نامور صحافی، ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم رفتار کے بانی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ہیں، ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے فرحان ملک کو 20 مارچ کو گرفتار کیا تھا، فرحان ملک کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے یہ انکوائری جاری تھی۔

فرحان ملک کی اہلیہ نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا تھا کہ ان کے خلاف کوئی تحریری چارج شیٹ نہیں تھی اور نہ ہی ان کی گرفتاری کی کوئی وجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایف آئی آر موصول نہیں ہوئی اور نہ ہی ہمیں الزامات کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے تاہم وہ یہ جانتی ہیں کہ ان کے شوہر گلستان جوہر میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے آفس میں موجود ہیں۔

اہلیہ نے مزید بتایا تھا کہ فرحان ملک خود ہی ایف آئی اے کے پاس کوئی بات کرنے گئے تھے لیکن گھنٹوں انتظار کے باوجود کسی نے انہیں جواب نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سوچ رہے تھے کہ صرف ایک ملاقات ہوگی کیوں کہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ ان سے کسی معاملے پر تفتیش کی جائے تاہم تقریباً 5 گھنٹوں بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا‘۔

فرحان ملک کے بیٹے نے بتایا کہ ’میرے والد دوپہر ایک بجے ایف آئی اے کے دفتر گئے تھے اور شام 6 بجے کے قریب انہیں بغیر کسی وضاحت کے گرفتار کر لیا گیا‘۔

مشہور خبریں۔

مغربی ملک میں گھریلو تشدد؛پورا مغربی سماج خاموش تماشائی

🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں گھریلو تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کی تعداد

ترکی کا شمالی عراق میں ممنوعہ ہتھیار وں کا استعمال

🗓️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک سینئر رکن نے شمالی عراق

80 ممالک میں دنیا کے سب سے زیادہ جنگ دوست ملک کے 750 اڈے

🗓️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:       جنگ، قبضہ، مداخلت اور فوجی اڈے جیسے الفاظ

افغانستان کا فیصلہ ہم نے نہیں افغان فریقوں نے کرنا ہے

🗓️ 17 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر

عالمی طاقتیں اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، بلاول بھٹو

🗓️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے

رفح کراسنگ پر اسرائیل کا داخلہ عرب حکومتوں کی تذلیل کا باعث بنا

🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عربی زبان کے مصنف اور مفکر فہمی ہوویدی نے غزہ جنگ

پی ٹی آئی نے میرے غیر خفیہ وائس نوٹ کو متنازع بنانے کی کوشش کی، عطا تارڑ

🗓️ 25 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا

افغان صحافی یونین ابوعاقلہ کو انصاف دلانے کی کوشش کرنے والی عالمی تنظیم میں شامل

🗓️ 31 مئی 2022سچ خبریںافغانستان کی صحافی یونین مختلف ممالک کے صحافیوں اور انسانی حقوق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے