?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے ایک بار پھر عمران خان کی حکومت کو گرانے میں بیرونی سازش کا دعویٰ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شیریں مزاری کو ایک انٹرویو کے دوران مبینہ امریکی مراسلے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔
شیریں مزاری کہتی ہیں کہ اب میں سائفر میں جو الفاظ تھے وہ بیان کروں گی، پھر انہوں نے مبینہ مراسلے کے انگریزی الفاظ دہرائے کہ
If prime minister Imran Khan is not removed, he will become isolated with the US and we will have to take the issue head on.
اس جملے کی وضاحت کرتے ہوئے شیریں مزاری نے سوال اٹھایا کہ اب یہ دھمکی نہیں ہے ایک جمہوری طور پر منتخب حکومت کو ہٹانے کی تو اور کیا ہے کہ اگر عمران خان کو نہیں ہٹایا گیا تو ہم خود ایکشن لیں گے۔
شیریں مزاری نے سائفر سے متعلق مزید بتایا کہ
However, if the vote of no confidence succeeds, all will be forgiven.
اس بارے میں شیریں مزاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یعنی انہیں پہلے سے پتہ تھا کون سی حکومت آئے گی ان کی کیا پالیسیز ہوں گی اور معافی کس چیز کی؟
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا یہ سائفر واضح کرتا ہے کہ امریکا نے دباؤ ڈالا اور سوال اٹھتا ہے کہ اس وقت وزیراعظم تو عمران خان تھے تو یہ پیغام کس کو بھیج رہے تھے؟
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والی قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سابق حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کے کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
?️ 23 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں) کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے
جون
ریپبلکن امیدواروں کے درمیان بحث و مباحثہ
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:امریکی چینل فاکس نیوز کی میزبانی میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے
اگست
بلوچستان کے ناراض اراکین و اتحادیوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عدم تحریک کا اعلان کیا
?️ 7 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین و اتحادیوں نے وزیر
اکتوبر
پاکستان، افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کا حامی
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)طالبان کے ذریعہ کابل پر کنٹرول نے افغانستان کوایک
اگست
ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا
?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی شکست ہماری
اکتوبر
2022 میں 224 فلسطینیوں کی شہادت
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے گذشتہ سال 224 فلسطینیوں کی شہادت اور جمعہ
فروری
روسی فوجی سازوسامان مصنوعی ذہانت سے لیس
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ
اگست
طوفان الاقصیٰ نے قابض حکومت کو کہاں کہاں چوٹ پہنچائی؟
?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے طوفان الاقصیٰ
دسمبر