شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

🗓️

راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میں لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں، لڑکوں سے لڑکیاں آگے نکل گئی ہیں۔

راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کا افتتاح کر دیا۔کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، ان شاء اللّٰہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی کا درجہ دیں گے، بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کے لیے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر پیدل نہیں جائے گی۔

شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ہمارا فوکس اسپتالوں پر ہے، ہولی فیملی اسپتال کو 20 وینٹی لیٹرز دیئے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ منصوبہ بھی منظور کروایا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کیوں بغیر چوں چرا کے صیہونیوں کی حمایت کرتا ہے؟

🗓️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی حکومت کا

مارچ میں تجارتی خسارہ 56 فیصد بڑھ کر 2 ارب 17 کروڑ ڈالر ریکارڈ

🗓️ 2 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات بڑھنے کی نمو

شیر افضل مروت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت

🗓️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت کو

بائیڈن کے ٹوکیو دورے کے خلاف جاپانیوں کا احتجاج

🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:سینکڑوں جاپانیوں نے امریکی صدر کے دورہ ٹوکیو کے خلاف احتجاج

مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے تیار ہوں، وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش

🗓️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو پارلیمانی

’فوری جنگ بندی کی جائے‘، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

🗓️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی ایوان بالا میں غزہ میں جاری اسرائیلی

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم اکیلے نہیں تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کرینگے۔مریم اورنگزیب

🗓️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سوال کا جواب

9 مئی کے مقدمات میں اے ٹی سی کی دفعات لگیں، پھر فوجی ٹرائل کیسے ہوگیا؟ سپریم کورٹ

🗓️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے