شیخ رشید نے ازاد کشمیر میں جیت کے بعد بڑا بیان دے دیا

?️

راولپنڈی(سچ خبریں)۔ لال حویلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نیکہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہی ہے، سندھ میں بھی جلد حکومت بنائیں گے  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت بنانے جارہے ہیں اورسندھ میں بھی جلد ہماری حکومت ہوگی۔

انہوں  نے کہا کہ پنڈی شہر نے ثابت کیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہے، عمران خان نے پنڈی میں غریب رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا، الیکشن میں پہلی بار تحریک انصاف پنڈی میں جیتی جب کہ کیش گروپ ہار گیا اور بلا جیت گیا، میں عمران خان، پی ٹی آئی اور رکشہ ڈرائیور کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ، اب شہر کو ترقی دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ جو کہتے تھے کشمیری ہیں، کیا تمہارا ڈومیسائل کشمیرکا ہے،

نواز شریف اور مریم نواز کا کشمیر سے کیا تعلق، ان کے خاندانی سرٹیفکیٹ پیش کر سکتے ہیں جب کہ عمران خان کشمیر کی آزادی کا کیس لڑے گا اور اس کا دنیا میں ڈنکا بجائے گا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں مشین کے الیکشن کی بات اسی لیے کرتا ہے تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پاکستان میں دنیا کے سب سے بڑے کام کرنے جا رہے ہیں، وہ داسو اور بھاشا ڈیم ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیم 5 نہیں 10 ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کریں گے اور پاکستان کی تاریخ بدل جائے گی۔شیخ رشید نے کہاکہ میں اعلان کرتا ہوں کہ وزارت داخلہ سارے پاکستان میں منشیات کے خلاف جہاد کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میدان میں اپنے

ہزاروں کینیڈینوں کا کرونا پابندیوں کے خلاف احتجاج

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: ہزاروں کینیڈینوں نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں حکومت کی

کہاں جائیں جلاوطن آزاد فلسطینی ؟

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: حماس تحریک کے شہداء اور قیدیوں کے دفتر کے میڈیا

2021 میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8000 فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ کے مرکز نے کہا ہے کہ 2021

کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 23 جون 2021کینیڈا (سچ خبریں)  کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے

طالبان عالمی برادری کا ساتھ دے کر ملک میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے

وسائل کی چوری روکنے کیلئے ’غیر قانونی سرگرمیوں‘ کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے، آرمی چیف

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا

کیا امریکی اور برطانوی جہاز باب المندب سے گذر سکتے ہیں؟

?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے