شیخ رشیدکی اسرائیل اور بھارت پر کڑی تنقید

شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاؤن کا واقعہ ایف اے ٹی ایف سے ایک دن پہلے کیا گیا جب کہ داسو کا واقعہ جی سی سی میٹنگ سے ایک دن پہلے کیا گیا ، داسو واقعے کی تفتیش مکمل کی ہے ، جس سے چینی حکومت بھی مطمئن ہے ، چین اور پاکستان میں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، جس کے لیے اسرائیل اور بھارت اینٹی پاکستان لابی شروع کرنا چاہتے ہیں ، اس مقصد کے لیے پاکستان کے خلاف ایک ان ڈکلیئر ہائبررڈ وارڈ شروع کی جارہی ہے ، کیوں کہ غیرملکی عناصر نہیں چاہتے پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط ہو۔

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد سے متعلق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں ہے ، ہمارے ملک کو بدنام کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ، پاکستان کو بد نام کرنے کی کوشش ناکام ہوگی ، ہم چاہتے ہیں افغان سفیرکی بیٹی مبینہ اغوا کیس کی تحقیقات کے لیے تعاون کریں ، کیس حکومت لڑے گی، ہم نے ان کے اغوا کی ایف آئی آر کاٹی لیکن وہ چلی گئی ، ہماری خواہش ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی تحقیقات کا حصہ بنے جس کے لیے اسلام آباد راولپنڈی کی700 گھنٹے کی ویڈیو کو دیکھا گیا ، 200 گاڑیوں اور ٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچے ہیں ، چاروں ٹیکسی ڈرائیور بے گناہ ہیں ، ایک کیس کی بنیاد پر افغان سفیر کو نہیں جانا چاہیے تھا ، ہم چاہتے ہیں افغان سفیرکی بیٹی مبینہ اغوا کیس کی تحقیقات کے لیے تعاون کریں۔

مشہور خبریں۔

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست ہو گئی

?️ 9 اگست 2021بلتستان(سچ خبریں) گلگت بلتستان اسمبلی کے نگر کے حلقے میں ہونے والے

بائیڈن نے اس بار امریکہ کے ساتھ کیا کیا؟

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے گروپ آف سیون

صیہونی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں ایک

قطر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک گفتگو میں کیا ہوا؟

?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:قطر اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا ایک نیا دور

صیہونی فوج کی نتساریم محور سے پسپائی کا آغاز

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں نتساریم محور سے صہیونی فوج کی پسپائی

نیتن یاہو کے شیطانی گروہ سے تمام اسرائیلی پریشان

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے مشہور صہیونی مصنف تسوی بریل کے

صیہونی فوج کی بھونڈی حرکات

?️ 31 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی فوج نے سوشل میڈیا پر اپنی خواتین فوجیوں کی ہیجان

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو شدید انتباہ

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے