شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا

وزیر اعلی

🗓️

لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اے پی ایس کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔شہدائے اے پی ایس نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد ہمیشہ تازہ کرتارہے گا اورقوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اوراساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے پیغام میںوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بچو ں نے اپنے قیمتی لہو سے محفوظ اورپرامن پاکستان کی بنیاد رکھی۔ محفوظ اور پر امن پاکستان کی بنیادوں میں بچوں کا خون شامل ہے۔ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوںنے کہا کہ شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔پوری قوم آج آرمی پبلک سکول پشاورکے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ شہداء اے پی ایس کی عظیم قربانیوں کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد کے ذریعے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کے مشہور ڈائیلاگ ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘پرگانا بھی سامنے آگیا

🗓️ 9 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان وقتاً فوقتاً قوم کو مشکل حالت کا سامنا

Man Blows Himself Up On Empty Belgium Football Field

🗓️ 10 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

اردنی بادشاہ کا غذائی تحفظ پر صہیونیوں کے ساتھ تعاون پر زور

🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ اردن کی پالیسیوں کی ہم آہنگی کو

امریکہ میں 10 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی

🗓️ 15 فروری 2025سچ خبریں: رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی

ایران اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتا ہے لیکن ہم خاموش ہیں: سابق مصری اہلکار

🗓️ 27 فروری 2023سچ خبریں:مصر کے سابق وزیر زراعت نے کہا کہ ایران نے اسرائیلی

مکمل لاک ڈاؤن سے ایک قدم پیچھے ہیں: بلوچستان حکومت

🗓️ 27 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں)کورونا وبا کے  تیزی سے پھیلاؤ اور عوام کی جانب سے

امریکی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کیا ہیں؟

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ

صیہونیوں کا مجرمانہ ریکارڈ

🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے قیام کو سات دہائیوں سے زیادہ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے