?️
لاہور: (سچ خبریں) عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز گل کا ایک جملہ بالکل قابل اعتراض تھا جو نہیں کہنا چاہیئے تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز آن لائن سوال جواب سیشن کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز گل نے کچھ کہہ دیا اور اس میں ایک جملہ بالکل قابل اعتراض تھا جو نہیں کہنا چاہیے تھا، اس پر نجی ٹی وی کے خلاف کیسے ایکشن لے لیا، نیوز ایڈیٹر کو کیسے اٹھا لیا؟۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے اگر کوئی بات کی ہے تو اس میں چینل کا کیا قصور ہے؟۔ ایسا صرف اس لیے کیا گیا تاکہ ٹی وی کا منہ بند کیا جائے اور دیگر چینلز کو ڈرایا جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان پر پابندی لگا کر نواز شریف کی نااہلی ختم کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ پلان یہ ہے کہ مجھ پر پابندی لگوا کر کہا جائے کہ اگر عمران خان پر پابندی ہٹانی ہے تو نواز شریف کی نااہلی بھی ختم کی جائے۔
ان کی پلاننگ ہے کہ تحریک انصاف پر سختی کرو، نجی ٹی وی پر سختی کر دی، 17 جولائی کو دھاندلی کے باوجود تحریک انصاف نے فتح حاصل کی جس کے بعد یہ گھبرا گئے اور اب یہ اپنے پلان سی پر چلے گئے ہیں۔ اس وقت تحریک انصاف کو فوج سے لڑانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے، مجھے ناک آؤٹ کرنے کے لیے توشہ خانہ کیس، ممنوعہ فنڈنگ کیس چلا رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کا پلان یہ ہے کہ میری آواز کو بند کیا جائے، میرے خلاف مخالف چینلز پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ پراپیگنڈے کے بعد مجھ پر پابندی عائد کر دی جائے، پھر ڈیل کی جائے کہ اگر عمران خان سے پابندی ہٹانی ہے تو جو نواز شریف کو نااہل کیا گیا ہے یہ بھی ختم کی جائے، یہ اتنا خوفناک پلان ہے کہ اس سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا یہ کوئی نہیں سوچ رہا، میں کسی ڈیل کا حصہ نہ بنا نہ بن سکتا ہوں، یہ ڈیل پاکستان کی تباہی ہے یہ این آر او کی ایک قسم ہے، یہ نواز شریف کو این آر او ٹو دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پلان کے حوالے سے کل لاہور جلسے میں تفصیلات بتاوں گا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی جنرل کا اپنی فوج کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 29 مئی 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ریزرو چیف نے غزہ کی حالیہ جنگ میں
مئی
پاکستان رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں وارد کرے گا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80
جون
یوکرائن اور کتنی بھیک مانگےگا
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن کو نیدرلینڈز اور ڈنمارک
اگست
انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھے: وزیرِ اعظم
?️ 11 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اشیائے
فروری
ہم افغانستان میں خواتین پر سے پابندیاں ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آمنہ محمد نے بتایا کہ
فروری
ایران کے بارے میں امریکہ اور صیہونی ریاست میں اختلاف: ایک امریکی عہدیدار
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ایک امریکی عہدیدار نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے خلاف
مئی
لاہور ایک بار پھر دنیا کا سب سے آلودہ ترین شہر قرار
?️ 2 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کا دارالحکومت لاہور ایک بار پھر دنیا کے
نومبر
ترکی کا شام اور بشار الاسد کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ترکی کے وزیر خارجہ نے العربیہ کے ساتھ انٹرویو میں شام
دسمبر