🗓️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز شریف کے کمر درد کو شہباز گل نے بہانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے جیسے ہی کیس کی تفتیش شروع کی شہباز شریف کی کمر میں تکلیف ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ پھسلنے کی وجہ سے ان کی کمر میں درد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف گھر کی سیڑھی سے پھسل گئے جس کے باعث ان کی کمر میں تکلیف ہو گئی۔شہباز شریف گرنے کی وجہ سے زخمی بھی ہوئے اور ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق آرام کر رہے ہیں۔
تاہم معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے شہباز کی کمر درد کو بہانہ قرار دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے جیسے ہی کیس پر تفتیش شروع کی شہباز شریف صاحب کی کمر میں تکلیف ہو گئی۔ وہی پرانے بہانے وہی پرانے جھوٹ۔ بچارے چند دن پہلے ہی ایک نجی چینل کی طرف سے فرمائشی خبر کروا کر جھوٹ موٹ کے انٹرنیشنل صادق اور امین بنوانے کی کوشش کی اور تفتیش کی ایک ہی خبر پر نازک کمریا پھر سے خراب۔
واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف گھر میں سیڑھیوں سے پھسل گئے تھے۔ شہباز شریف کی کمر کی تکلیف میں ایک بار پھر مبتلا ہو گے۔بتایا گیا کہ پھسلنے کی وجہ سے شہباز شریف کی کمر کی درد مزید بڑھ گیا ہے جس کے باعث انہوں نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے شہباز شریف کو دو ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا طبی معائنہ کر لیا گیا ہے جبکہ ایکسرے بھی کیے گئے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن کی میٹینگ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گئی ہے۔جس میں مسلم لیگ کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ،مریم نواز،،پرویز رشید،چوہدری شیر علی، اویس لغاری ،عطا تارڑ،عظمی بخاری ،سائرہ تارڑ،میاں منان ،اکرم انصاری ،میاں محمد فاروق ،طلال چوہدری ،نزہت صادق ایم این ایز،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیدار موجود ہیں۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف کا سی پیک منصوبے مقررہ وقت پت ختم کرنے کا عزم
🗓️ 15 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم چین
جون
عاطف اسلم کی آواز میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانا ریلیز
🗓️ 8 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی پاکستان
فروری
ایران کی سلامتی ہماری سلامتی ہے: پاک فوج کمانڈر
🗓️ 4 اگست 2023سچ خبریں:اسلام آباد میں اپنی سرکاری ملاقاتوں کے آخری مرحلے میں، وزیر
اگست
امریکہ میں ملکی دہشت گردی کی تحقیقات دوگنی ہو گئی ہیں: ایف بی آئی ڈائریکٹر
🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے اعلان کیا ہے کہ
ستمبر
امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں کا یمن کی فضائی حدود سے فرار
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج نے ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے امریکی
دسمبر
یمن کا امریکہ کو انتباہ
🗓️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے واشنگٹن کی
نومبر
اگر روس کے دشمن کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں:روسی صدر
🗓️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک روسی صحافی کے سوال
دسمبر
چین کی فوجی نقل و حرکت سے تائیوان پریشان
🗓️ 28 اگست 2022سچ خبریں: خطے میں کشیدگی میں اضافے کے درمیان تائیوان کے حکام
اگست