شہباز شریف نے صدر مملکت، سیاسی دوستوں اور عسکری قیادت کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت، سیاسی دوستوں اور عسکری قیادت کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی، اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

وزیر اعظم عید کے دوسرے روز بھی متحرک، صدر مملکت ،سیاسی اتحادی دوستوں، سروسز چیف اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ٹیلی فون کر کے عید کی مبارک دی اور ملکی ترقی کے لیے مل کرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون پر عید کی مبارک دی جبکہ سابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق ، مولانا اسعد محمود، محسن داوڑ، خالد مقبول صدیقی ، سردار اختر مینگل، علامہ ساجد میر، خالد مگسی ، محمود خان اچکزئی، علی نواز شاہ، شاہ زین بگٹی، اسلم بھوتانی، چوہدری سالک حسین کو بھی فون کیا اور عید پر مبارک دینے کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر بات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ،  نیول چیف محمد امجد خان نیازی اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو کو بھی فون کیا، ملکی سکیورٹی کے لیے عسکری قیادت کے اقدامات اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں نماز عید کے اجتماعات پر پابندیوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی حق استصواب رائے ملنے تک بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مشہور خبریں۔

آدھے امریکی نوجوان سائبر ہراسانی کا شکار

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکہ میں کیے جانے والے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق

وزیر داخلہ کا اہم انکشاف، گوادر اور کوئٹہ میں حملہ کرنے والے دہشتگرد افغانستان سے آئے تھے

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم انکشاف

آگ سے کھیلنا بند کرؤ:شام کا صیہونیوں کو انتباہ

?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:حال ہی میں شام پر صیہونی حکومت کے حملوں کا دائرہ

کیا امریکہ روس کے خلاف پابندیاں ہٹانے والا ہے؟

?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امن مذاکرات کے

پی ٹی آئی نیا سیاسی اعلان

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے اگلے 15 دنوں میں نیا سیاسی

موجودہ حکومت بھی ہمارے مسائل کے حل میں بے بس نظر آرہی ہے، اختر مینگل

?️ 23 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ

?️ 16 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی

فاکس نیوز نے کیا انتخابی دھاندلی کے الزامات کو دہرانے پر 750 ملین ڈالر جرمانہ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:الیکٹرانک ووٹنگ ہارڈویئر بنانے اور فروخت کرنے والی ایک کمپنی نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے