?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے بیلا روس کے وزیر داخلہ ایون کبراکوو (Ivan Kubrakov) کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بیلاروس کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔
بیلاروس کے وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اس سال اپنے دورہ بیلاروس کا ذکر کرتے ہوئے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں ہر دستخط ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دورہ بیلاروس کے دوران پاکستان سے ہنر مند افراد کو بیلا روس کے مختلف شعبوں میں ملازمتوں کے حوالے سے دونوں ممالک میں جو اتفاق ہوا تھا، آج اس حوالے سے دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم بیلا روس کے صدر کے پاکستان کے دورے کے منتظر ہیں، بیلا روس کے وزیر داخلہ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بیلاروس کے وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بیلاروس کے صدر کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے ہوئی اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے حوالے سے انتہائی مفید رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
4 سالہ امریکی بچے کا پولیس پر فائر
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک
جولائی
نیتن یاہو کو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کے خاتمے کا خوف
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے
نومبر
ٹوئٹر کا دو نئے فیچر ز لانے پر غور
?️ 4 جولائی 2021نیویارک( سچ خبریں) صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماجی رابطے
جولائی
جنگی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے تل ابیب کا نیا راہ حل
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خزانہ نے بجٹ خسارے کو کم کرنے کے
جنوری
اسرائیل کی اندرونی کشمکش یہودی ریاست کی تباہی کی نشانی ہے: ٹائمز آف اسرائیل
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:ٹائمز آف اسرائیل نے اپنے ایک کالم میں صیہونی حکومت کی
اپریل
امریکہ میں نیتن یاہو کی کابینہ کے رکن کا نیا جنسی اسکینڈل
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی کابینہ کے انٹیلیجنس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) شعبے کے
اگست
غزہ اور مغربی کنارے سے لے کر امریکہ کے قلب تک حماس کی مقبولیت کا راز
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد حماس کی مقبولیت میں اضافہ
دسمبر
میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے، بلاول بھٹو
?️ 17 جنوری 2024سندھ: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
جنوری