شکرِ خدا ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہو گئے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الحمدللہ ہم  ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، او آئی سی وزرائے کونسل اجلاس کا پاکستان میں انعقاد  ایک تاریخی اجلاس ہے ۔ افغانستان کی صورتحال بہت تشویشناک ہے ، افغانستان میں اس وقت دواؤں اور خوراک کی ضرورت ہے وہاں اس وقت بینکنگ نظام کام نہیں کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا پارلیمنٹ ہاؤس میں غیر معمولی اجلاس آج ہو رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے اور میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت دواؤں اور خوراک کی ضرورت ہے، افغانستان میں اس وقت بینکنگ نظام کام نہیں کررہا ہے، افغانستان کی معیشت چلانے کے لیے وہاں بینکنگ نظام فعال ہونا ضروری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی وزرائےخارجہ کونسل کے اجلاس سے قبل الحمد للہ ایک پیغام ہم بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ تاریخی اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس کے لیے آنے والے شرکا کا استقبال کیا، سعودی عرب، یو اے ای اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کا میسیجز ایڈٹ کرنے کا فیچر متعارف

🗓️ 23 مئی 2023واٹس ایپ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ جلد ہی ایپلی کیشن پر

صیہونی جنرل کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں

🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ تین ماہ قبل اسرائیلی

عبدالباری عطوان کا سوڈان کے تنازعات کا تجزیہ

🗓️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان اور محمد حمدان دغلو کی فوج

کیا نواز شریف آرمی چیف کو برطرف کر سکتے تھے؟

🗓️ 26 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا

پوپ فرانسس کے بحرینی ولی عہد سے مطالبات

🗓️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:بحرین کی نیشنل اسلامک یونین الوفاق نے پوپ فرانسس اور اس

زیادہ بلنگ سے متعلق نیپرا کی رپورٹ اور ڈسکوز میں تنازع

🗓️ 13 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) توانائی ڈویژن کے تحت چلنے والی بجلی کی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

🗓️ 5 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ خمینی کی

کیا غزہ سے صیہونی قیدی ٹرمپ نے رہا کروائے ہیں؟وائٹ ہاؤس کا اعلان

🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے ایک تشہیری اور عوام کو گمراہ کرنے والا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے