شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہوگئی۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہوگئی، دنیا میں اپنی چھت اپنا گھر جیسے ماڈل کی مثال دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر، بلاسود قرض فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بہت خوش ہوں کہ اللہ نے آج مجھے آپ سے ملاقات کا شرف بخشا، سب کو اپنی چھت اپنا گھر بہت بہت مبارک ہو، اللہ نے مجھے آپ کی خدمت کی توفیق دی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پنجاب حکومت ہر روز نیا منصوبہ لانچ کرتی ہے یہ بات بالکل سچ ہے، اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ میرے دل کے بہت قریب ہے، کل کوئی یہ نہیں کہے گا کہ کرایہ دو ورنہ گھر خالی کرو، بچوں کیلئے گھر بنانا ہر ماں باپ کی کوشش ہوتی ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ 7 ماہ کی قلیل مدت میں 64 ہزار قرضے دیئے جا چکے ہیں، تمام 64 ہزار افراد کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرض دیئے ہیں، اللہ سب کو اپنی چھت اپنے گھر میں سکون والی زندگی دے، تقریبا ً 45 ہزار گھر زیر تعمیر اور 9 ہزار گھر بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر سکیم میں اپلائی کیلئے ہزاروں کالز موصول ہوئیں، ہزاروں کالز تو نہیں سن سکیں لیکن سیکڑوں کالز خود سنی ہیں، یہ صرف گھر نہیں بلکہ 64 ہزار داستانیں ہیں، اگست کے آخر تک یہ 64 ہزار قرض 75 ہزار تک پہنچ جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا نیو یارک کو نیوکلیئر وار ہیڈ سے نشانہ بنا سکتا ہے: کانگریس

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے ایک سینئر رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ

جرمنی میں ہوائی اڈوں پر ہڑتال کے باعث کئی پروازیں منسوخ

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:ہیمبرگ، کولون/بون اور ڈسلڈورف کے ہوائی اڈوں پر بہت سی منسوخی

یحییٰ السنوارصیہونیوں کو کتنا جانتے ہیں؟ صہیونی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سینئر تجزیہ کار نے غزہ میں

نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے

غزہ اسپتال پر لگنے والا بم کہاں کا تھا؟

?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال

وزیر نیتن یاہو: حماس اپنے ہتھیار حوالے نہیں کرے گی۔ ہم غزہ کی جنگ میں واپس جائیں گے

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر توانائی ایلی کوہن نے اسرائیل کے چینل

صہیونی حکومت کو ایک اور خوفناک اقتصادی دھچکا

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: موجودہ جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں کے لیے غیر ملکی

ٹرمپ نے روس پر پابندیوں کی شرط دہرائی

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ نے نیو جرسی میں صحافیوں سے بات چیت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے