?️
بیجنگ: (سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کی پہلگام واقعہ پربھارت کا موقف مسترد،بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری، شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی،تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا تاہم رکن ملکوں کے وفود نے بھارتی مؤقف کی حمایت سے انکار کردیا، شنگھائی تعاون تنظیم نے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں جمعرات کو ایران، روس، پاکستان، روس، بیلاروس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع کی میزبانی کی، جو ایسے وقت پر ہوا جب مشرق وسطیٰ میں جنگ جاری ہے اور یورپ میں نیٹو ممالک دفاعی اخراجات بڑھانے پر متفق ہو چکے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی جبکہ بھارت کی نمائندگی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی، دونوں ایک ہی میز پر موجود تھے تاہم دونوں کے درمیان کوئی دو طرفہ ملاقات طے نہ ہو سکی۔یہ اجلاس 10 رکنی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت منعقد ہوا، جسے بیجنگ طویل عرصے سے مغرب کی زیر قیادت طاقت کے بلاکس کے مقابلے میں ایک متبادل پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتا آیا ہے۔
چین اس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سیاست، سیکیورٹی، تجارت اور سائنسی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک ایسے عالمی ماحول میں توازن کی کوشش قرار دیا جو افراتفری اور عدم استحکام کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ صدی کی بڑی تبدیلیاں تیز ہو رہی ہیں، یک طرفہ پالیسیاں اور تحفظ پسندی بڑھ رہی ہے، جارحانہ، تسلط پسند اور دھونس پر مبنی روئیے عالمی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران ڈونگ جون نے شرکا پر زور دیا کہ وہ پرامن ترقی کے ماحول کی مشترکہ حفاظت کیلئے زیادہ مؤثر اقدامات کریں۔بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کو مشترکہ طور پر اپنے عوام کی توقعات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی خواہش رکھنی چاہئے، ہم جس دنیا میں رہتے ہیں، وہ بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے۔
ایک وقت میں جو گلوبلائزیشن ہمیں قریب لا رہی تھی، وہ اب سست روی کا شکار ہے۔ہم جس دنیا میں رہتے ہیں، وہ بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے، ایک وقت میں جو گلوبلائزیشن ہمیں قریب لا رہی تھی، وہ اب سست روی کا شکار ہے۔سربراہی اجلاس کے موقع پر ڈونگ جون سے ملاقات کرتے ہوئے روسی وزیر دفاع اندری بلیوسوف نے چین کے ساتھ تعلقات کو تاریخی طور پر غیرمعمولی سطح پر قرار دیا۔ان کاکہنا تھا کہ ہمارے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہر میدان میں ترقی کی سمت بڑھ رہے ہیں۔چین نے خود کو یوکرین روس جنگ کے معاملے میں غیر جانب دار ظاہر کیا ہے تاہم مغربی حکومتوں کا ماننا ہے کہ چین کی معاشی و سفارتی حمایت نے ماسکو کو جنگ میں تقویت دی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے فلسطینیوں سے ایسا کیا کہا کہ صیہونیوں میں ہلچل مچ گئی
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی
جون
امریکہ کا شام میں ممکنہ حملوں کا انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے شام کے شہری علاقوں پر ممکنہ
اپریل
مادورو کی گرفتاری کا معمہ؛ فوجی آپریشن یا ملی بھگت ؟
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور ملک سے ان
برطانیہ میں گھر کے کرائے کی جگہ جنسی استحصال
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے اس ملک میں اخلاقیات کے ایک نئے
مئی
کیا امام اوغلو کے لیے اردگان کی قسمت خود کو دہرا رہی ہے؟
?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کے کئی شہروں میں سڑکوں پر احتجاج جاری ہے اور
مارچ
امریکی وزیر دفاع نے خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا
?️ 2 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے خطرناک جنگ کا
مئی
شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا
?️ 30 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزارِ
اگست
مغربی ممالک شام کی خود مختاری کا احترام کریں: بسام صباغ
?️ 11 جولائی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ترکی کیجانب سے
جولائی