شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی:وزیر اعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے،شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے۔

وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعدادوشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جنریشن کمپنیوں کے خاتمہ کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کئے جائیں ۔

وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا ،پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے ۔ وزیر اعظم نے توانائی کے شعبے کے حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے پاور ڈویژن ، آبی وسائل ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن میں ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری ، وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیراعظم کے مشیر محمد علی نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

چیئرمین سینیٹ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے برطانوی ہائی

’نایاب‘ کا شاندار پریمئیر، یمنیٰ زیدی کی پہلی فلم ملک بھر میں ریلیز

?️ 26 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) بچپن سے کرکٹ کھیلنے کی شوقین، خاندان اور سماجی

پسند کی شادی پر جوڑے کے قتل کیخلاف خواجہ آصف بھی بلوچوں پر برس پڑے

?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بلوچستان میں پسند

غزہ کو 15 سال کیلئے مصر کے حوالے کرنے کا صیہونی منصوبہ

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم لاپید نے غزہ کے مستقبل کیلئے

یمن کے نعرۂ مزاحمت نے استکبار کی بساط پلٹ دی

?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی قلمکار اُم ہاشم الجنید نے کہا ہے کہ شہید

یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:ایران نے یوکرین کی جنگ اور روس پر پابندیاں عائد کرنے

خونی فساد دم دبا کر بھاگ گیا:وفاقی وزیر داخلہ

?️ 29 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ خونی فساد دم

صدرِ مملکت کی امیرِ قطر سے ملاقات، پاک۔سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا

?️ 5 نومبر 2025دوحہ: (سچ خبریں) امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے