?️
خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مبینہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر شہید ہوگئے تھے۔
اس سے قبل جمعرات کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں پاک فوج کے کپتان شہید ہو گئے تھے۔بیان میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد آپریشن کیا تھا۔
اس سلسلے میں بتایا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاکپتن سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ کیپٹن سکندر نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں تحریک طالبان کا دہشت گرد کمانڈر خواجہ دین عرف شیر خان بھی مارا گیا جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
عالمی شہرت یافتہ ہدایت کار ضیا محی الدین کراچی میں سپردخاک
?️ 13 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ممتاز اداکار ، ہدایت کار اور ٹی وی میزبان
فروری
خارجہ پالیسی کا ٹرمپ کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی اور صیہونی حکومت کے مفادات کے لیے ایک سنگین چیلنج
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: فارن پالیسی میگزین نے آج لکھا ہے کہ صدر کے
مئی
پاکستان اور کویت کے مسائل حل ہوگئے: شاہ محمود قریشی
?️ 19 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) کافی عرصے سے پاکستان اور کویت کے درمیان ویزا
مارچ
مزاحمتی تحریک کے خوف سے صیہونی حکومت بحران کا شکار: حماس
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ مزاحمتی
مارچ
یمن میں سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کیا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ منصور ہادی کی
دسمبر
بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک جنگجو معاون گرفتار
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ
مئی
3 پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں امریکی نوجوان کی وحشیانہ پٹائی
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں: ایک ایسے وقت میں جب امریکہ میں نسل پرستانہ
اگست
سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں: فیصل قریشی
?️ 5 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی
جولائی