?️
راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے فورسز کےکیمپ پربزدلانہ حملہ کیا،فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی، فورسز نے فوری کارروائی کر کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے باردو سے بھری گاڑی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی،دھماکے میں مسجد سمیت ملحقہ شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، دھماکے میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 15شہری شدید زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے جراٍت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر کے 4 خوارج ہلاک کردئیے ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان شہید ہوئے۔
شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد وقاص، نائیک خانویز، سپاہی سفیان حیدر اور سپاہی رفعت شامل ہیں ، پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج اور ٹی ٹی پی کی معاونت کررہےہیں،پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر تشویش کااظہار کیا۔ پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشتگردی پر مکمل تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
اتحادی حکومت نے مشاورت کے بعد اہم فیصلے کر لیے۔
?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اتحادی حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے اور مشکل فیصلے
مئی
اداکارہ نرگس پر تشدد: ہوشربا انکشافات
?️ 3 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) اسٹیج اداکارہ و ماضی کی مقبول رقاصہ غزالہ عرف
نومبر
لبنان پر صیہونی حملے خطے کے استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں:یونیفل
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:یونیفل کے ترجمان آندریا تننتی نے اسرائیل کے حالیہ حملوں
جون
الشفا ہسپتال کی تازہ ترین صورت حال
?️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ میں مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں الشفاء ہسپتال
نومبر
203 افغان بچے بغیر سرپرست کے امریکہ میں مقیم
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے امریکہ میں غیر سرپرست افغان
ستمبر
ٹرمپ نے کیا اپنی احماقت کا اعتراف
?️ 3 فروری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب پرانے دن
فروری
یورپ میں خواتین کے لباس کے بارے میں ہسپانوی میڈیا کا اظہارخیال؛ حجاب کی آزادی کی ضرورت
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:ہسپانوی اخبار ایل پائس نے لکھا ہے کہ مسلمان خواتین حجاب
جنوری
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک میں حملے کی شدید مذمت کی
?️ 27 جنوری 2022کوہاٹ(سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے ضلع کرک کے علاقہ گرگری میں
جنوری