شبلی فراز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

شبلی فراز کی گاڑی پر نا معلوم افراد کی فائرنگ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے  فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے  اور گارڈز اور ڈرائیور بھی زخمی ہوئے ہیں ڈرائیور کو علاج کے لئے پشاور منتقل کیا گیا ہے۔شبلی فرازکوہاٹ سے پشاور آ رہے تھے،  خوش قسمتی سے وہ  حملے میں محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل کے مقام پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہے۔وفاقی وزیر شبلی فراز آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ درہ آدم خیل کے مقام پرنامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔

حملے میں وفاقی وزیر محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوگئے جبکہ مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ الحمداللہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے، ڈرائیور کو علاج کیلئے پشاور منتقل کررہے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اللہ کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہے جن کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسی طرح وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے شبلی فراز کے ڈرائیور اور گارڈ کی جلدصحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں ریپبلکنز کی تاریخی کامیابی؛ کانگریس پر مکمل کنٹرول

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں:ریپبلکن پارٹی نے امریکہ میں نمایاں اکثریت حاصل کرتے ہوئے ایوان

جولانی حکومت کے خلاف امریکہ کی پابندیوں میں ڈھیل

?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اعلان

صدر مملکت نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن تشکیل دے دیا

?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11ویں قومی

اسرائیلی فوجیوں کا ڈراؤنا خواب

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:15 دسمبر کی صبح، فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا کہ مزاحمتی

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام کیسے ہو سکتا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری

جرمنی کی نظر مییں مسئلۂ فلسطین واحد پائیدار حل 

?️ 6 فروری 2024سچ خبریں: مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دو ریاستی منصوبے کی

ٹرمپ ایک بے مثال گھریلو خطرہ ہے: امریکی کانگریس

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:    6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملے

طالبان کا امریکہ کو اہم پیغام

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کے حوالے سے ایک طالبان کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے