شام میں پھنسے بیروت پہنچنے والے پاکستانیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے وطن لانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام میں محصور پاکستانیوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بیروت پہنچنے والے شہریوں کو چارٹرپرواز کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق اجلاس کو شام سے پاکستانیوں کے انخلا میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، شام سے لبنان کے شہر بیروت پہنچنے والے پاکستانی 12 اور 13 دسمبر 2024 کی درمیانی شب چارٹرپرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو ایئرپورٹ پر شام سے آنے والے پاکستانیوں کے استقبال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اب تک 350 سے زائد پاکستانی بحفاظت لبنان کی سرحد تک پہنچ چکے ہیں۔

اے پی پی نے دفتر خارجہ کی پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ دمشق میں پاکستانی سفارتخانے نے انخلا کے عمل میں کردار ادا کیا۔

گزشتہ روز شام میں موجود 250 پاکستانی زائرین میں سے 79 بیروت پہنچے جہاں سے ان کو پاکستان واپس لایا جائے گا،وزیر اعظم شہباز شریف نے شام میں محصور تقریباً 500 سے 600 کے درمیان پاکستانیوں کے انخلا کے لیے لبنان کے وزیر اعظم نجیب میکاتی سے رابطہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے قبضے کے نتیجے میں معزول صدر بشارالاسد کے طویل مدتی اقتدار کا خاتمہ ہوگیا تھا جس کے بعد محمد البشیر کو شام میں عبوری حکومت کے وزیراعظم کے طور نامزد کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یکم دسمبر سے ڈھائی مہینے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ

?️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز

یمن میں کینسر کی بیماری بڑھنے کے حیرت انگیز اعداد و شمار

?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کے قومی مرکز برائے کینسر ٹیومر کے ڈائریکٹر نے کہا

کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کو دو سال مکمل، مسلمانوں کی حمایت میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

?️ 14 مارچ 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں)  نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں

صہیونی تجزیہ کار: جنگ کی بحالی کے باوجود فوج اب تک اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت کے تجزیہ کار نہم برنیہ نے

لبنان کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کی نئی حکمت عملی

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: معارف اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے

وزیراعظم شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان کو عید کی مبارکباد

?️ 3 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، قطر کے امیر شیخ تمیم

روس کی فوجی مشقوں پر جاپان کی شدید تشویش کا اظہار

?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:    جاپان کے ساتھ متنازع جزائر کے ایک حصے میں

ایران پر حملے کے بارے میں صہیونی حکومت کی جھوٹا پروپیگنڈا؛عرب میڈیا کی زبانی

?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں:عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کہ ایران پر صہیونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے