سیکیورٹی خدشات: جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو کے نفاذ کا اعلان

?️

جنوبی وزیرستان: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک سڑک بند رہے گی جب کہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی بند رہے گا، وانا گومل زام کی سڑک مسافروں کے لیے کھلی رہے گی، البتہ احمد وام سے کوٹکئی تک کی سڑک بند رہے گی۔

ڈی سی ناصر خان کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہے، وانا سے انگور اڈہ اور وانا سے ٹانک جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی، ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے باعث آج بعض راستے مکمل طور پر بند رہیں گے، ڈپٹی کمشنر ٹانک نے بھی راستوں کی بندش کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ٹانک میں کوڑ قلعہ، منزئی، خرگئی، احمد وام اور جنڈولہ روڈ صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مکمل بند رہیں گے، جب کہ جنوبی وزیرستان کے مسافروں کے لیے وانا براستہ گومل، گڑداوی ٹریفک کے لیے کھلا رہےگا۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں خیبرپختونخوا کے اضلاع جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں دہشت گردی اور فورسز پر حملے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں متعدد اہلکار شہید ہوئے، تاہم فورسز کی جوابی کارروائیوں اور آپریشن کے نتیجے میں کئی خوارجی دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا گیا ہے، اس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس عمران خان کو لے کر عدالت روانہ

?️ 11 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری

کورونا: 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، مزید 105 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 9 اپریل 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس تیزی

سعودی جیل میں قید سماجی کارکن کی تشویشناک حالت

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے آل سعود کی جیل میں ایک سعودی

پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے سستا

?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے،

صہیونی وزارت جنگ کا ہیڈ کوارٹر قیدیوں کے اہل خانہ کے گھیرے میں

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ تل

حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کا ڈیڈلاک برقرار ہے

?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اضافی ٹیکس کے ہدف اور پاورسیکٹر کے مالی

راک نے وین ڈیزل پر کیا  الزام لگایا؟

?️ 31 دسمبر 2021کیلفورنیا(سچ خبریں) ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن ‘دی راک’ نے سوشل میڈیا

آئی ایم ایف کی جانب سے حکومتی منصوبہ مسترد، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی

?️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے