🗓️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے صارف کے قریب ہیں اس لیے سیلز ٹیکس کی وصولی کا اختیار صوبوں کے پاس ہونا چاہیے، اس سے کلیکشن بہتر ہوگی۔
کراچی میں این ایف سی ایوارڈ کے وفد سے ملاقات میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 2008 سے پیپلز پارٹی کا موقف رہا ہے کہ سیلز ٹیکس مکمل طور پر صوبوں کو ریکوری کے لیے دیا جائے، صوبے صارف کے قریب ہیں اس لیے کلیکشن بہتر ہوگی، پاکستان میں 90 فیصد ٹیکسز مرکزی سطح پر جمع ہوتے ہیں، صرف 10 فیصد ٹیکسز صوبے خود اکٹھے کرتے ہیں، وفاقی سطح پر کلیکشن کی وجہ سے صوبے وفاق پر انحصار کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ این ایف سی ایک آئینی ادارہ ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا تعین کرتا ہے، صدر پاکستان آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف سی تشکیل دیتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں 2 قسم کے مالیاتی عدم توازن موجود ہیں ایک عمودی عدم توازن، دوسرا افقی عدم توازن ہے، 1947 سے پہلے برطانوی ہندوستان میں 1935 کے ایکٹ کے تحت میئر ایوارڈ کے ذریعے وسائل کی تقسیم کی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے بعد پہلا این ایف سی ایوارڈا نیس سو اکیاون میں تیار کیا گیا جو ریئزمین ایوارڈ کے نام سے مشہور تھا،1971 سے پہلے وسائل کی تقسیم جی ڈی پی کارکردگی اور ٹیکس وصولی کی بنیاد پر ہوتی تھی، جبکہ آبادی کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ 1971 کے بعد سے چھٹے این ایف سی ایوارڈ تک آبادی وسائل کی تقسیم کا بنیادی معیار رہا، ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں پہلی بار وسائل کی تقسیم کے لیے مختلف معیارات اپنائے گئے۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے نور مقدم کیس کے سوال کا کیا جواب دیا
🗓️ 1 اگست 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
اگست
کراچی کے لیئے ہم ذمہ داریوں سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں: اسد عمر
🗓️ 14 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) فائر ٹینڈرز کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے
فروری
نیتن یاہو کی کابینہ اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتی: بینی گینٹز
🗓️ 14 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار معاریو نے مقبوضہ علاقوں میں بلیو اینڈ وائٹ
اگست
حزب اختلا ف کے بھارتی رہنمامقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے
🗓️ 17 مارچ 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت میں حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما بھارت
مارچ
ریاض نے فلسطینی خاشقچی کے قتل کا حکم دیا: الجزیرہ کا انکشاف
🗓️ 26 فروری 2022سچ خبریں: قطری نیٹ ورک الجزیرہ نے جمعہ کی شام اپنے پروگرام
فروری
آرمی چیف کی امریکی سینٹ کام کے کمانڈر سے ملاقات
🗓️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے
اگست
قرآن پاک کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری،کوئی خاص مقاصد ہیں؟
🗓️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراقی نژاد سویڈش پناہ گزین سلوان مومیکا نے سویڈن میں
اگست
نہ قیدی رہا ہوں گے نہ ہم جیتیں گے: واللا نیوز کا تجزیہ
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والہ نیوز نے کہا کہ یہ
مئی