?️
لاہور (سچ خبریں) راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے مزید سیکڑوں دیہات زیر آب آنے کے باعث ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کرلی۔
قصور میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں 3 لاکھ 19 ہزار کیوسک کا خطرناک ریلا گزر رہا ہے، جس نے نوری والا، بھیڈیاں، عثمان والا سمیت 100 سے زائد دیہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ کبیروالا کے علاقے کنڈ سرگانہ، قتالپور اور بربیگی میں دریائے راوی کا پانی داخل ہو گیا، حفاظتی بند متعدد جگہوں سے ٹوٹنے کے باعث پانی تیزی سے گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ کوٹ مومن میں تخت ہزارہ کے قریب سیم نالے کا بند ٹوٹ گیا جس کے بعد پانی قریبی علاقوں میں داخل ہونے لگا ہے۔ دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب سے اب تک 46 افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ مجموعی طور 35 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک پنجاب میں سیلاب سے 3 ہزار 944 موضع جات متاثر ہوچکے، 14 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 10 لاکھ سے زائد جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سدھنائی کے مقام پر راوی کا پانی چناب میں جانے کی بجائے واپس آ رہا ہے، جب تک چناب میں پانی کم نہیں ہو گا اس وقت تک راوی کاپانی چناب میں شامل نہیں ہو گا۔
ادھر فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کےمقام پر انتہائی اونچے درجے جبکہ دریائے راوی میں جسڑ کےمقام پر درمیانےدرجے اور شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔


مشہور خبریں۔
ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے۔ مریم نواز
?️ 27 جولائی 2025مری (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مری میں
جولائی
700,000 سے زیادہ صیہونیوں نے مقبوضہ فلسطین چھوڑا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے مشہور مؤرخ اور مصنف یلان پاپے نے
نومبر
شمالی شام میں ترکی کے خلاف عوامی مظاہرے
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے شہر حلب کے مضافات میں واقع تل رفعت علاقے
نومبر
جنوبی افریقہ کا اسرائیل کے خلاف اہم قدم
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: جنوبی افریقہ کے ارکان پارلیمنٹ نے اس ملک میں اسرائیلی
نومبر
نیتن یاہو کو سزا ملنی چاہیئے: اسپین
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شہریوں کے خلاف بمباری کی شدت اور
اکتوبر
ایران کے خلاف کاروائی اسرائیل کے لیے کیسی رہے گی؟ پاکستانی وزیر دفاع کی زبانی
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ صیہونی حکومت
اپریل
مزاحمتی تحریک کو غیر مسلح کرنا ناممکن ہے: لبنانی عہدیدار
?️ 7 اپریل 2022حزب اللہ کے دھڑے کے ایک پارلیمانی رکن نے مزاحمتی تحریک کو
اپریل
بھارت کی خارجہ پالیسی میں نیا رخ امریکہ سے کشیدگی، روس سے قربت اور چین سے مفاہمت
?️ 20 اگست 2025بھارت کی خارجہ پالیسی میں نیا رخ امریکہ سے کشیدگی، روس سے
اگست