?️
لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پنجاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیالکوٹ کا واقعہ بہت افسوس ناک اور باعث ندامت ہے، اس پر سری لنکا نے پاکستان کے اقدامات اور تحقیقات کو سراہا ہے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعلقات میں کوئی کمی نہیں آئے گی، سری لنکا سمجھتا ہے کہ پاکستان بھی اس معاملے میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ حکومت نے واقعہ میں متاثرہ خاندان سے رابطہ کیا ، متاثرہ خاندان جیسے چاہے گا ویسے ہی آگے بڑھیں گے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ سیالکوٹ واقعے پر سب کو دکھ ہوا ہے، واقعے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، وزیراعظم خود اس کی نگرانی کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل شام میری چین کے اہم شخص سے بات ہوئی اور تبادلہ خیال کیا، کچھ لوگ سی پیک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سیالکوٹ کے علاقہ وزیرآباد میں قائم فیکٹری کے غیرملکی منیجر پرانتھا کمار کو ملازمین نے وحشیانہ تشدد کرکے قتل کیا اور لاش کو کھینچ کر چوک تک لائے، جس کے بعد جنونی ہجوم میں شامل مشتعل افراد نے سری لنکن شہری کی لاش کو نذر آتش کردیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سری لنکا کے وزیراعظم سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ سری لنکا اور عوام کو وزیراعظم عمران خان پر یقین ہے، یقین ہے عمران خان ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے اورانصاف قائم کریں گے۔
انہوں نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ میں پاکستان میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن شہری پر تشدد اور قتل کے واقعہ پر صدمے میں ہوں ۔ مقتول کے اہل خانہ سے ہمدردی ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی حکام کیوں پریشان ہیں؟
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب اپنی علاقائی حیثیت کو کمزور ہونے کے خدشات
ستمبر
غزہ کی سرنگیں صہیونیوں کو کیسی لگیں؟
?️ 21 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے ایک رپورٹ میں غزہ کی
جنوری
جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے، وزیر خزانہ
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
ستمبر
ترکی میں اردگان کے مخالفین کے خلاف گرفتاریوں اور عدالتی سزاؤں میں اضافہ
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: 11 میئرز کی برطرفی، اماموگلو کو ہٹانے کی کوشش، ظفر
فروری
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 جوان شہید
?️ 1 جون 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک-ایران بارڈر کے قریب
جون
کویتی عوام کی یروشلم اور مسئلہ فلسطین کی حمایت
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں:کویتی یوتھ ایسوسی ایشن برائے القدس نے ایک تقریب کے دوران
مارچ
سعودی اتحاد نے ایک اور یمنی ایندھن کے ٹینکر پر قبضہ کیا
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا
مارچ
اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار ہوچکے۔ اے پی سی پر عطا تارڑ کا ردعمل
?️ 1 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے
اگست