🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے واضح کیا ہے کہ پُرامن عام انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے حکومت پوری طرح تیار ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اعتراف کیا کہ فروری میں عام انتخابات سے قبل سیاسی رہنماؤں کو دہشت گردی کے خطرات درپیش ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے سیاسی رہنماؤں، بالخصوص سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے تھریٹ الرٹ کا ذکر کیا۔
انہوں نے جلسوں اور اجتماعات کے دوران سیاسی رہنماؤں کے لیے دہشت گردی کے خطرے کا اعتراف کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے موجودہ ماحول میں ایک اہم چیلنج قرار دیا۔
وزیر داخلہ نے یاددہانی کروائی کہ کہ ماضی میں بھی انتخابات کے دنوں میں دہشت گردی کے واقعات ہوچکے ہیں، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، بے نظیر بھٹو اور نواب ثنا اللہ زہری اور میر سراج خان رئیسانی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو 2002 کے بعد سے انتخابی مہم اور سیاسی جلسوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت 8 فروری کے انتخابات کے لیے سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے لیے تیار ہے لیکن انہوں نے پولنگ کے دوران سیکیورٹی فرائض کے لیے فوج کی دستیابی کی نشاندہی نہیں کی۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری نیم فوجی دستے انسداد دہشت گردی اور دیگر کارروائیوں میں مصروف ہیں لیکن اس سب کے باوجود ہم سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی ضرورت کو پورا کریں گے۔
یہ ریمارکس اس تناظر میں سامنے آئے کہ الیکشن کمیشن نے چند روز قبل وزارت داخلہ کو پولنگ اسٹیشنز کے باہر فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی اور 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات بتاتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ ان کی کمان میں آنے والی نیم فوجی دستے آپریشن میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچے کے علاقوں میں رینجرز مشکل حالات میں آپریشن کر رہی ہے، ایف سی (فرنٹیئر کور) بلوچستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال سے نمٹ رہی ہے، علاوہ ازیں خیبرپختونخواہ میں ایف سی دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران نگران وزیر داخلہ نے صحافیوں کو واضح کیا کہ انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی وزارت دفاع کا اختیار ہے۔
مشہور خبریں۔
عربوں نے اسرائیلی پابندیاں توڑ کر لبنان پر اپنے دروازے بند کر دیے
🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیح بری نے کہا کہ کیا یہ
دسمبر
برطانوی وزیر اعظم کے ہاتھوں روسی صدر کی توہین؛پیوٹن کا شدید رد عمل
🗓️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روسی صدر نے نیٹو اور گروپ آف سیون کے اجلاس کے
جولائی
متحدہ عرب امارات میں چین کی خفیہ بندرگاہ کی تعمیر
🗓️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس
نومبر
امریکیوں سے جنرل سلیمانی کا بدلہ ان کے گھروں سے لیا جائے گا:قدس فورس کے کمانڈر
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے امریکہ کو انتباہ
جنوری
شام میں امریکی افواج پر حملوں میں اضافہ
🗓️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:شام کے باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک
جنوری
ٹرمپ کے کان پر خراش غزہ میں قتل عام سے زیادہ اہم ہے؟
🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں ایک فلسطینی میڈیا کارکن ابو صلاح نے ایک
جولائی
داعش کے رہنما کے قتل پر الکاظمی کا ردعمل
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت کو عراقی
فروری
ٹوکیو کھیلوں کے دوران 450 ملین سائبر حملے
🗓️ 6 اکتوبر 2021سچ خبریں:ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے منتظمین نے اس موسم گرما میں
اکتوبر