سیاحت کی وزارت وزیراعلی کے پاس ہے، ان کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاحت کی وزارت وزیراعلی کے پاس ہے۔ اور سانحہ سوات پر ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات حادثے میں شہید ہونے والے ورثاء کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں سوات کے سوشل ورکر کو سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات کے شہداء کی فیملی کے لیے مالی امداد کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف واقع کا مقدمہ درج کرنا چاہیئے۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پانی کو 3 گھنٹے ہوئے تھے اور 2 گھنٹے تک لوگ پھنسے تھے۔ لیکن ان کو نہیں نکالا گیا۔ 16 افراد شہید ہو گئے اس کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ ہیں۔ حکمرانوں کو کرپشن کرنے سے فرصت ملے گی تو سیاحت کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کہاں پر تھے ریسکیو 1122 کہاں پر تھی۔ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے یہ جرم ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ رات کو خواب دیکھتا ہے اور دن کو کہتا ہے کہ یہاں گورنر راج لگ رہا ہے ان کے ذہن پر گورنر سوار ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم نے نہیں کہا تھا کہ بجٹ پاس نہ کریں۔ وزیر اعلیٰ خود کہہ رہے تھے بجٹ پاس نہیں کروں گا۔ اور اگر قانون کے مطابق بجٹ پاس نہ کرتے تو صوبے کا نظام چلانے کے لیے گورنر کے پاس اختیارات آجاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت تبدیل کرنے کا کوئی شوق نہیں بلکہ یہ خود نااہل ہیں۔ ہم لیگل ٹیم سے رابطہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ کے پاس سیاحت کی وزارت ہے اور وہ اس ساںحہ کے ذمہ دار ہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔

مشہور خبریں۔

مولانا اپنی سیاسی انا کی تسکین کے لیے جمہوری نظام سے نہ کھیلیں

?️ 10 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ

جرمنی کا یمن جنگ میں شریک ممالک کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ جاری

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اولاف شلٹز کی قیادت میں جرمن اتحادی حکومت یمن جنگ میں

عبرانی میڈیا: جولانی سعودی عرب میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے ابو محمد گولانی کی ابراہیمی

کراچی کے نتائج سے جمہوریت شرمسار ہوئی ہے: شہباز گل

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اسلام

غزہ جنگ کی صورتحال

?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: 18,000 سے زائد فلسطینیوں کا قتل، جن میں 70 فیصد

قانون شکنی کرنے والے عناصر سے قانون کے تحت نمٹاجائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

?️ 19 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جوہری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ روم میں جاری ایران اور

جنوبی تھائی لینڈ میں لگاتار17 دھماکے

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:تھائی حکام نے اعلان کیا کہ جنوبی تھائی لینڈ میں کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے