?️
راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 35 خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا جبکہ 12 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، کارروائی کے دوران جوانوں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 22 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ایک اور جھڑپ جنوبی وزیرستان میں پیش آئی جہاں مزید 13 خوارج کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 12 بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو ان علاقوں میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس نے بلا کسی شک و شبہ افغان شہریوں کی ان مذموم کارروائیوں میں براہِ راست شمولیت کی تصدیق کی ہے، فتنہ الخوارج دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا ایک سنگین تشویش ہے، پاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں موجود کسی بھی خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرست دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
موساد اور شباک نے غزہ میں فوجی شکست کو تسلیم کیا
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر جنگ نے آرمی
مئی
امریکی طرز کی گستاخی؛ بغاوت کے سفیروں نے لبنان کے ڈیٹرنس ہتھیار پر حملہ کیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک بار پھر لبنان میں اپنے ایلچی
اگست
عالمی مالیاتی منڈیوں سے قرض لینے کی کوئی جلدی نہیں، محمد اورنگزیب
?️ 12 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے آئی ایم ایف سے 7
دسمبر
نیشنل کانفرنس کی انتظامیہ جموں وکشمیر کے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے: کل جماعتی متحدہ مورچہ
?️ 1 فروری 2025جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف
فروری
مقبوضہ کشمیر میں درجنوں نوجوانوں کی گرفتاریاں، حریت کانفرنس نے شدید مذمت کردی
?️ 13 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی
مارچ
غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
?️ 9 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل اور حماس کے
اکتوبر
کیا امریکہ مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی باقی رکھ سکے گا؟
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے لبنان
ستمبر
نیب ترامیم فیصلے کے بعد عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی
?️ 7 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران
ستمبر