سکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز عزم استحکام سوچ کے تحت آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز بھرپور قوت سے جاری رہیں گے۔

مشہور خبریں۔

ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

امارات کا واشنگٹن اور تل ابیب کی حمایت سے عراق کے خلاف منصوبہ بندی کا انکشاف

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: عراقی اتحاد برائے خودمختاری کے رکن احمد فرج الدلیمی نے

مشاہد حسین نے پاک-سعودی دفاعی معاہدے پر مبنی تھنک ٹینک رپورٹ جاری کردی

?️ 28 ستمبر 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان اور

امریکہ اور روس کی ممکنہ ایٹمی جنگ میں 5 ارب سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا خطرہ

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:نیچر فوڈ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق

عمران خان کے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک ہورہا ہے۔ سہیل آفریدی

?️ 11 فروری 2026پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ

حماس کے رہنماؤں کے خلاف صیہونی قاتل دستے سرگرم

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق صیہونی حکومت نے خطے اور یورپ کے

جرمنی میں اتحاد کی شاندار مثال، مسلمانوں، یہودیوں اور عیسائیوں کی مشترکہ عبادت کے لیئے نئی عمارت کی تعمیر

?️ 28 مئی 2021برلن (سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا بھر میں انتہاپسندوں کی جانب

ڈی چوک احتجاج کی قیادت بشری بی بی نے کی ، سیاسی نہ ہونے کا دعوی درست نہیں۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 21 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے