?️
راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کامیاب کارروائی کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر اور کامیاب حملے کیے اور فائرنگ کے تبادلے میں 13ہندوستانی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
دوسری جانب بھارتی سپانسرڈ مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش بم حملے میں سہولت کاری، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ سمیت اِن علاقوں میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی سپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور فورسز کے جوان ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیر دفاع کا دورہ یوکرین
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے تنازعات کو دیکھتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
نومبر
پندرہ دن میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8 فلسطینی شہید
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے او سی ایچ اے نے اپنی
مارچ
غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد متحدہ عرب امارات کا چہرہ سامنے آیا
?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار کے تجزیہ کار مائیکل ہراری نے
اکتوبر
حکومت نے رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے: مولانا طاہر اشرفی
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے
مارچ
دنیا کی سب سے پہلی اے ٹی ایم کے بارے میں دلچسپ حقائق
?️ 28 جون 2021لندن (سچ خبریں) دنیا میں سب سے پہلی اے ٹی ایم کہاں
جون
گارڈین کو نیتن یاہو کا کارٹون بنانے پر نوکری سے نکالا
?️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں:انگریزی اخبار گارجین کے کارٹونسٹ اسٹیو بیل کو صیہونی حکومت کے
اکتوبر
شام کو پھر سے کون میدان جنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے منظر نامے پر ایک بار پھر امریکہ کی
جولائی
دنیا کا ایک حقیقی عالمی جنگ کا سامنا
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ہفتہ واری پروگرام
جولائی