?️
لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی، گوردوراہ کرتار پور صاحب سے سو کے قریب یاتری اور مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔
رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاک فوج اور ریسکیو اہلکاروں کی دن رات کی کاوشیں رنگ لے آئیں، گوردوارہ کرتارپور صاحب میں تاریخی گرنتھ اور قیمتی اشیاء محفوظ ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں نے ریسکیو آپریشن کامیاب بنایا، بھارتی حکومت کی آبی جارحیت نے پاکستان کے کئی علاقوں کو ڈبو دیا، بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنا کھلی آبی دہشتگردی ہے۔
سردار رمیش سنگھ نے بتایا کہ گوردوارہ کرتارپور صاحب میں دس فٹ کے قریب پانی کھڑا ہے، مودی سرکار نے جان بوجھ کر اڑھائی لاکھ کیوسک کا ریلا بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پہلے سے حفاظتی انتظامات یقینی بنائے گئے ، چند دنوں میں گوردوارہ کرتارپور صاحب کو دوبارہ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا، دنیا بھر کی سکھ کمیونٹی کو مایوس نہیں کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت پنجاب سکھ برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، جلد کرتارپور میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کے سابق وزیر جنگنے کیا اخلاقی جرائم کا اعتراف
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگ کے سابق وزیر موشہ یعلون نے
جنوری
سعودی عرب اور یمن ایک اور قدم قریب
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی عوامی تنظیم انصار اللہ کا وفد یمن کے
ستمبر
شہدا کا خون عراق کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیتا ہے:الحشد الشعبی کے سربراہ
?️ 3 فروری 2021سچ خبریں:عراقی الحشد الشعبی کے سربراہ کے سربراہ نے عراق کے خلاف
فروری
لاکھوں یمنی بچے غذائی قلت کے خطرے سے دوچار ہیں: یونیسیف
?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا ہے
مئی
یمنی انصاراللہ نے امریکہ سے کیا کہا؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: عمان میں بلنکن کے ساتھ 5 عرب ممالک کے وزراء
نومبر
ٹوئٹر، ٹائی ٹینک اور ٹرمپ کی کہانی
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: ٹوئٹر (ایکس) اور ٹائی ٹینک کی کہانی میں حیران کن
نومبر
صیہونیوں میں فلسطینیوں کا خوف ہراس
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:جنین میں مزاحمتی گروپوں کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کی طرف
جون
ایران نے خود سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا اور جارحانہ انداز سے اسرائیل کیخلاف اپنا دفاع کیا، خواجہ آصف
?️ 24 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
جون