?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کو سڑکوں میں کھدائی کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر معذرت کرلی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑکوں میں کھدائی کے باعث عوام کو ہونے والی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ فلٹر پلانٹس سے متعلق عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کے فوری ازالے کے لیے متاثرہ علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحی بنیادوں پر نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ واٹر بوٹلنگ پلانٹس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر و بحالی 30 جون تک مکمل کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان، خوشاب، رحیم یار خان اور بہاولپور میں عوام کو گھر کی دہلیز پر صاف پانی فراہم کیا جائے گا، لاہور کینال کی بھل صفائی جلد مکمل کرنے اور بارش کے بعد پانی کے نکاس کے اہداف بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈ بحالی کے 1529 منصوبوں کے تحت 4031 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و مرمت ہوگی۔ مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 224 دیہات میں کام شروع ہو چکا ہے جبکہ 469 دیہات میں واٹر سپلائی، چلڈرن پارکس اور اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی، منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے لائیو ڈیش بورڈ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔
لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پہلے فیز کی تکمیل اور دوسرے فیز کو 30 اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، وزیراعلیٰ نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو سات شہروں میں اپریل تک مکمل کرنے کا حکم دیا، پی ایچ اے کی مالی خودمختاری اور اثاثوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریسورس جنریشن پلان بنانے کی ہدایت بھی کی۔


مشہور خبریں۔
القسام کا صہیونی فوجیوں پر بڑا حملہ
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کے شمالی علاقے "بیت لہیا” میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس
مئی
بارشوں کے نئے سپیل، وزیر اعظم کی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بارشوں کے
اگست
ترک تاجر افغانستان میں کس چیز کی تلاش میں ہیں؟
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں:افغان حکومت کی کانوں اور تیل کی وزارت نے ایک بیان
جولائی
امریکی صہیونی لابی غزہ میں نسل کشی کا ری برانڈ کرنے کی کوشش میں
?️ 21 دسمبر 2025امریکی صہیونی لابی غزہ میں نسل کشی کا ری برانڈ کرنے کی
دسمبر
پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کا مرکزی ڈی این اے ڈیٹا بیس قائم کرنے کا فیصلہ
?️ 27 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت
اپریل
فضائی حدود کی خلاف ورزی: چین کا پاکستان، ایران پر تحمل سے کام لینے پر زور
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان میں ایران کی جانب سے فضائی حدود
جنوری
صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار
?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس نہ
فروری
صیہونی حکومت کا مسجد الاقصیٰ کو تقسیم کرنے کا مذموم منصوبہ
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں اور
جون