?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس منصور علی شاہ ہوں گے سپریم کورٹ کے معزز ججز کو متنازع بنانے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے موجودہ چیف جسٹس اور آنے والے چیف جسٹس دونوں معزز ہیں ایک تجویز ہے کہ چیف جسٹس کی تعیناتی کا پروسیجر دوبارہ وزیر اعظم کے پاس آئے چاہتے ہیں ایسی آئینی ترمیم نہ ہو جس پر کوئی کل اعتراض اٹھائے.
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالتی اصلاحات پاکستان کے لیے ضروری ہے اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے ہم نے تو خواہش ظاہر کی کہ اپوزیشن کے ان پٹ سے ہم آئینی ترمیم منظور کرائیں جبکہ عام آدمی کو جلد انصاف ملے یہ ہم پارلیمان نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے اتفاق رائے کے بغیر آئینی ترمیم منظور کرنا ناممکن ہے مولانا فضل الرحمن سے پہلی ملاقات ہوئی تو ان کے تحفظات بہت زیادہ تھے جے یو آئی کے مطابق خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی اراکین ججوں اور بارز کے اراکین بھی ہوں.
انہوں نے کہا کہ ایک کچا ڈرافٹ پیش کیا گیا جس پر جے یو آئی کے زیادہ اور پی پی کے کم اعتراضات تھے پیپلزپارٹی اپنا ڈرافٹ اب جے یو آئی کے پاس پہنچائے گی تاکہ مشترکہ ڈرافٹ لائیں. چیئرمین پیپلز پارٹی نے بتایا کہ تجویز تھی کہ ملٹری تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو تاہم پیپلزپارٹی کا شروع سے موقف رہا کہ ملٹری کورٹس کے حق میں نہیں اگر حکومت ملٹری کورٹس کا ہونا اہم سمجھتی ہے تو اتفاق رائے پیدا کرے اور ترمیمی ڈرافٹ لائے انہوں نے کہا کہ عمران خان سے متعلق 9 مئی کے ثبوت ہیں تو حکومت سامنے لائے جبکہ سابق وزیراعظم کی ملٹری کورٹس میں پیشی سے متعلق آئینی ترمیم کے بغیر آگے نہیں جاسکتے.
مشہور خبریں۔
یہ زرد صحافت ہے، حبا بخاری خود سے متعلق جھوٹی خبریں شائع ہونے پر برہم
?️ 6 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنی ازدواجی زندگی اور
جون
’عزت اور رازداری‘ کا تحفظ، اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے
نومبر
کیا امریکہ اس وقت کوئی جنگ جیتنے کے قابل ہے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے سابق سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ اس
اپریل
القدس بٹالین کی صہیونی فوجی چوکی پر فائرنگ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:القدس بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے نابلس شہر میں
اپریل
ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ایک اہم
جون
ترکی میں مہنگائی اور امریکہ و ترکی اختلاف عروج پر
?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں: مہنگائی اور معاشی مسائل ترکی کے آج کے اخباروں نے
ستمبر
اسلام آباد: اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج
?️ 23 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے
دسمبر
افغانستان میں بدلتی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں: فواد چوہدری
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جولائی