سپریم کورٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد رانا ثنا اللہ کا ریفرنس بھجوانے کا اعلان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ریفرنس بھجوانے اعلان کر دیا، عارف علوی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر، سابق وزیراعظم اور ڈپٹی سپیکر نے آئین کے ساتھ فراڈ کیا، اس سے بڑا کوئی جرم نہیں، سزا بھی آرٹیکل 5 اور 6 میں درج ہے، الیکشن کمیشن ڈی سیٹ کرے، نااہل بھی قرار دے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کی سر بلندی ہوئی، آئین پاکستان عوام کی مقدس امانت ہے، تفصیلی فیصلے میں سابق حکومت کی آئینی خلاف ورزیوں کو برملا واضح کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے، عمران نیازی نے اقتدار کو بچانے کے لیے آئین کی خلاف ورزی کی، ایسے ٹولے کی سیاست میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی پر ریفرنس بھیج سکتی ہے، ریفرنس بھیجنے کے حوالے سے کام شروع ہوچکا ہے، آئین کیساتھ فراڈ، خلاف ورزی کے آپشن کو ہم کھلا نہیں رکھیں گے، سپریم کورٹ کے حکم کو بجا لایا جائے گا، فیصلے کے بعد ریفرنس بنتا ہے، سپیکر فیصلے کے بعد نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجیں، الیکشن کمیشن انہیں ڈی سیٹ کرے اور نااہل قرار دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن بڑا مبارک ہے، صدر مملکت اور سابق وزیراعظم، سپیکر، ڈپٹی سپیکر نے ملک کے آئین کے ساتھ فراڈ کیا، سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے، یہ ایک قابل تعریف فیصلہ ہے، آئین توڑنے کی سزا پر عمران خان کو گرفتار کرنے کو تیار ہوں، کابینہ سے مقدمہ درج کرنے کی اجازت ملے گی تو گرفتار کریں گے، اب تو فیصلے کے بعد بڑا جرم ہوگیا ہے، ریفرنس ہوگا یا گرفتاری ہوتی ہے قانون اپنا راستہ لے گا، عمران خان نے مسلح افراد کے ساتھ دارالحکومت پر چڑھائی کی، لانگ مارچ کے دوران شیخ رشید کو گرفتار کرنے کا ارادہ تھا، بڑا ڈھونڈا ملا نہیں تھا۔

نیوز کانفرنس میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک نے آئین کے مطابق چلنا ہے، سپریم کورٹ نے جو کہا ہے وہی سچ ہے، فواد چودھری جو کہہ رہے ہیں وہ سچ نہیں، نواز شریف کی سزا غلط ہے، ان کے ساتھ زیادتی ہوئی، نواز شریف کی سزا معطل کرکے پنجاب حکومت نے انہیں باہر بھیجا تھا، سابق وزیراعظم واپس آکر اپیلوں کی سماعت کروائیں، وہ بری ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو آئین و قانون کے تحت چلانا ہے تو پھر کارروائی کرنا ہوگی، کل کابینہ کا اجلاس ہوگا اس میں یہ معاملہ ڈسکس ہوگا، میری ذاتی رائے میں اس فیصلے کے بعد ریفرنس اور ایکشن لینا چاہیے، میری رائے ہے سپیکر ان کیخلاف فوری ریفرنس بھیج سکتے ہیں، ہماری اتحادی حکومت ہے مشاورت سے ہی فیصلے ہوتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے اپنے کیس کے حوالے سے جواب دیا کہ شہریار آفریدی نے غلط قدم اٹھایا تھا، اصل ذمہ دار تو عمران خان اور شہزاد اکبر تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کے خلاف نہیں، کبھی ایک زمانہ تھا لوگ غائب ہوجاتے تھے، اب وہ زمانہ ہے لوگ اغوا ہوتے ہیں اور دو گھنٹے بعد بازیاب ہوجاتے ہیں، ابصارعالم پر حملہ کرنے والا شیخوپورہ سے پکڑا گیا تھا، شیخوپورہ سے پکڑے جانے والے نے خود کہا تھا ابصار عالم پرحملہ کیا تھا، پکڑے جانے والا مرکزی ملزم نہیں آلہ کار تھا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس کمانڈر کی گاڑی چوری

?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: کئی چور عمارت کی پارکنگ میں داخل ہوئے جہاں اسرائیلی فوج

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب کی میڈیا کو بریفنگ

?️ 10 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے

نگراں حکومت پنجاب کی مفت آٹا اسکیم میں توسیع، اضافی 35 ارب روپے کا اعلان

?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی مفت آٹا اسکیم پر

میکرون اور پوٹن کی ملاقات پر امریکہ کا پہلا ردعمل

?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ امریکہ

نیتن یاہو جیت گئے، لیکن اسرائیل کے خلاف: عبرانی میڈیا

?️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں: میں بیس کی دہائی میں اپنے ایک دوست کے ساتھ

فلسطینی قیدیوں کی رہائی؛ غزہ میں جذباتی مناظر

?️ 27 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی جیلوں رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کی غزہ واپسی پر

مسجد الاقصی کی آزادی قریب ہے:حماس

?️ 20 جون 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی دفتر کے سربراہ

برطانیہ میں غزہ پر اجلاس, تعمیرِ نو یا سیاسی دکھاوا؟

?️ 15 اکتوبر 2025برطانیہ میں غزہ پر اجلاس, تعمیرِ نو یا سیاسی دکھاوا؟  برطانیہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے