سپریم کورٹ کا  کمشنر کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ

اردو کو سرکاری زبان رائج کرنے کے حکم پر فوری عمل در آمد کیا جائے: سپریم کورٹہ

?️

کراچی(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس میں شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے سپریم  کورٹ نے  کہا ہے کہ ہم کمشنر کراچی کو ہٹانے جارہے ہیں، کمشنر کراچی نے شاہراہ فیصل اور شاہراہ قائدین سے متعلق رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی جس پر عدالت نے ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں شہر میں تجاوزات کے خاتمے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کمشنرکراچی کی تجاوزات سے متعلق رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھ رہے ہیں ہم ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ پر کام کریں گے،  یہ کیا رپورٹ ہے ، ہر جگہ لکھا ہے رپورٹ کا انتظار ہے، چیف سیکرٹری صاحب ایسے افسر فارغ کریں۔

اس  موقع پر ہل پارک متاثرین کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہم نےجس سےگھرخریدا، معاوضہ تودلوایاجائے،25 سال سے ہمارےگھربنے ہوئے ہیں اور نقشے سندھ حکومت نے پاس کیے۔اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچے تو نہیں ہیں جب گھر خریدتے ہیں سب پتا ہوتا ہے۔

اس موقع پر سپریم کورٹ میں وائی ایم سی گراؤنڈ سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ وائی ایم سی گراؤنڈ میں تمام کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے  اور صرف لائٹس لگنا باقی ہیں۔ عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے سے مکالمہ کیا کہ  آپ جانتے ہیں ایس بی سی اے بلڈروں کا ایجنٹ ہے، اتنی بڑی عمارتیں بن جاتی ہیں آپ کہاں ہوتے ہیں،  کل کوئی چیف منسٹر ہاؤس کا اجازت نامہ دکھا دے، آپ بنانے دیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کمشنر  کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا کچھ نہیں پتا، یہ صرف ربر اسٹیمپ ہیں، کمشنر کراچی، ڈی جی ایس بی سی اےکوپتا نہیں بعد میں کتنےنیب کیس بنیں گے، ہمارے لیے مشکلات پیدا کررہے ہیں تو لوگوں کے لیے کتنی مشکلات پیدا کرتے ہوں گے۔

 

 

مشہور خبریں۔

امریکی تجزیہ کار ایران، روس اور چین کے تعاون سے خوفزدہ

?️ 7 جون 2023سچ خبریں:ایپوک ٹائمز ویب سائٹ نے امریکی تجزیہ کاروں کے حوالے سے

ٹرمپ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: اگر یہ کہا جائے کہ حالیہ دنوں میں ترکی کے

کیا سویڈن نیٹو کے مستقل اڈے چاہتا ہے؟

?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: حال ہی میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شمولیت

شمالی شام اور عراق میں دو روز میں 22 جنگجو ہلاک

?️ 29 نومبر 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 48

اسرائیل کے وسیع حملوں کے بارے میں اہم نکات

?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال

لیبیا کے انتخابات میں سہولت کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کی تجویز

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کی ایلچی سٹیفنی ولیمز نے

اسرائیل شیطنت کا مرکز ہے:صیہونی رکن پارلینٹ کا اعتراف

?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:صیہونی کنسیٹ کے ایک رکن نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی

افغان طالبان کا امن معاہدے کے متعلق اہم بیان

?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں تیزی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے