🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔
پی ٹی آئی اراکین کی قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست تیار کرنے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم واضح ہے، اسپیکر کے مرحلہ وار استعفے منظور کرنےکی قانونی حیثیت ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ بظاہر اسپیکرکے اختیار میں مداخلت سے آرٹیکل 69 متاثر ہو سکتا ہے، عدالت کو مطمئن کریں کہ ہائیکورٹ کے حکم میں کیا کمی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عوام نے آپ کو5 سال کے لیے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہو چکے ہیں، سیلاب متاثرین کے پاس پینے کو پانی ہے نہ کھانے کو روٹی، بیرون ملک سے لوگ متاثرین کی مدد کے لیے آرہے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ملک کی معاشی حالت بھی دیکھیں، پی ٹی آئی کو اندازہ ہے کہ 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہوں گے؟ جسٹس اطہر من اللہ نے گہرائی سے قانون کا جائزہ لےکر فیصلہ دیا، اسپیکرکے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کے لیے کافی مشکل کام ہے۔
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔
مشہور خبریں۔
سعودی آرامکو آئل کمپنی پر سائبر حملے کی تفصیلات
🗓️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی آرامکو آئل کمپنی سے وابستہ ایک سعودی عہدیدار نے کمپنی
جولائی
واٹس ایپ چینلز میں پولز اور وائس نوٹ شیئر کرنے کے فیچر متعارف
🗓️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
جنوری
رازگیر گیس فیلڈ سے گیس فروخت کرنے کا معاملہ، پیٹرولیم ڈویژن سے وضاحت طلب
🗓️ 20 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آفس اور خیبرپختونخوا حکومت نے پیٹرولیم
جنوری
چودھری پرویز الٰہی کی قانونی ٹیم سے مشاورت
🗓️ 30 جون 2022لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی نے قانونی ٹیم
جون
سابق امریکی وزیر دفاع کی پینٹاگون کے خلاف شکایت
🗓️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:ٹرمپ کے دور صدارت میں معزول کیے جانے والے سابق امریکی
نومبر
صیہونیوں نے ایک بار پھر اپنی اصلیت دکھا دی
🗓️ 26 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لے جانے والے صرف
نومبر
مالدیپ میں بم دھماکا، موجودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سابق صدر زخمی ہوگئے
🗓️ 8 مئی 2021مالدیپ (سچ خبریں) مالدیپ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں موجودہ پارلیمنٹ
مئی
تل ابیب نے اس سال 29 صہیونیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: شباک کے اعلان کے مطابق فلسطینیوں نے آج
دسمبر