?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا۔
پی ٹی آئی اراکین کی قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کو مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست تیار کرنے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے کہا کہ مرحلہ وار استعفوں کی منظوری سے متعلق ہائیکورٹ کا حکم واضح ہے، اسپیکر کے مرحلہ وار استعفے منظور کرنےکی قانونی حیثیت ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ بظاہر اسپیکرکے اختیار میں مداخلت سے آرٹیکل 69 متاثر ہو سکتا ہے، عدالت کو مطمئن کریں کہ ہائیکورٹ کے حکم میں کیا کمی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عوام نے آپ کو5 سال کے لیے منتخب کیا ہے، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کروڑوں لوگ اس وقت سیلاب سے بے گھر ہو چکے ہیں، سیلاب متاثرین کے پاس پینے کو پانی ہے نہ کھانے کو روٹی، بیرون ملک سے لوگ متاثرین کی مدد کے لیے آرہے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ ملک کی معاشی حالت بھی دیکھیں، پی ٹی آئی کو اندازہ ہے کہ 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہوں گے؟ جسٹس اطہر من اللہ نے گہرائی سے قانون کا جائزہ لےکر فیصلہ دیا، اسپیکرکے کام میں اس قسم کی مداخلت عدالت کے لیے کافی مشکل کام ہے۔
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
سوڈانی ریپڈ ایکشن فورسز جنگ بندی کے لیے تیار
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان کی ریپڈ ایکشن فورسز کے سیاسی مشیر نے اعلان کیا
اپریل
غزہ کے نصف باشندوں کو ذہنی مسائل کا سامنا:فلسطینی وزارت صحت
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ محاصرے اور جنگ
اکتوبر
ملک بھر میں 20 ستمبر سے انسدادپولیو مہم کے آغاز کا فیصلہ
?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم
ستمبر
پی آئی اے نے بحرین کے لئے پروازیں بحال کر دیں
?️ 7 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پی آئی اے نے پاکستان سے بحرین کے
مئی
نیتن یاہو فلسطینیوں کا خون بہا کر خود کو بچانا چاہتا ہے: فلسطینی وزارت خارجہ
?️ 13 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینی وزارت خارجہ نے ہفتے کی شب ایک بیان میں
جون
ہالینڈ کے بادشاہ نے عوام سے معافی کیوں مانگی؟
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: ہالینڈ کے بادشاہ نے غلامی میں اس ملک کے کردار
جولائی
فرانسیسی حکومت کی توانائی کے شعبے کے ہڑتال کرنے والوں کو طاقت کے استعمال کی دھمکی
?️ 15 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس ملک میں
اکتوبر
سعودی اتحاد دو ہزار سے زائد قیدیوں کے تبادلے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے:یمن
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:یمنی قیدیوں کی نگراں قومی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا
ستمبر