🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نومئی سے متعلق کیسزکی سماعت کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اعجازچوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو خصوصی عدالت میں لے جاتے ویسے بھی تو 600 لوگوں کے کیس خصوصی عدالتوں میں لے کرگئے ہی ہیں.
انہوں نے کہا کہ ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ اعجازچوہدری نے لوگوں کواکسایا اورسازش کا بھی حصہ رہے اعجازچوہدری 11 مئی 2023 سے گرفتار ہیں سپریم کورٹ نے سینیٹر اعجازچوہدری کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا. دوسری جانب نو مئی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی وکیل لطیف کھوسہ نے بتایا کہ عدالت نے شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت قبل ازگرفتاری بھی منظور کی سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ حافظ فرحت عباس پر نو مئی کی سازش کا بھی الزام ہے.
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ سازش کا الزام تو امتیاز شیخ پر بھی تھا جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کہ حافظ فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قرار دے چکی ہے جسٹس نعیم افغان نے کہا کہ مفرور ہے یا نہیں یہ معاملہ متعلقہ عدالت دیکھ لے گی، تفتیش مکمل ہوچکی چالان بھی جمع ہوچکا اب گرفتاری کیا کرنی ہے؟ سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کروا دیں گے جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بس کردیں اب کتنا گھسیٹنا ہے۔
عدالت نے فرحت عباس کی ضمانت بھی منظور کرلی.
مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا سے مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے
🗓️ 24 مئی 2021اسلام آباد( سچ خبریں) کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں جاری ہیں
مئی
7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج کی کارکردگی پر شرمندگی محسوس ہوئی:اعلی صیہونی فوج افسر
🗓️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق شعبہ آپریشنز کے سربراہ نے 7
فروری
عراقی انٹیلی جنس چیف کے شام کے دورے کے پس پردہ پیغامات
🗓️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: شام کے خود ساختہ حکمران ابو محمد الجولانی سے عراق
دسمبر
چین میں کورونا پابندیوں میں کمی
🗓️ 27 دسمبر 2022سچ خبریں: کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پچھلے کچھ
دسمبر
غزہ شہداء کی اب تک کی تعداد
🗓️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں
فروری
منظم شیطانی مافیا(6) سعودی دانشوروں کے شہ رگ پر قید کی تیز دھار والی تلوار
🗓️ 18 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عدالتوں میں غیر قانونی حیلے بہانوں سے طویل قید کی
فروری
صہیونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ممالک
🗓️ 24 ستمبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے
ستمبر
I Went to a Couples Resort With My Mom And It Was Actually Super Chill
🗓️ 3 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego