سپریم کورٹ میں ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال لارجر بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ لارجر بینچ ریکوڈک صدارتی ریفرنس پر 25 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا تھا،صدر مملکت کی جانب سے دائر ریکوڈک ریفرنس میں سپریم کورٹ سے غیر ملکی کمپنی سے معاہدے پر رائے لی جائے گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک پر ریفرنس بھیجنے کی منظوری دی گئی،کابینہ اجلاس میں ریکوڈک کیس پر ریفرنس بھیجنے پر تفصیلی بحث ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کیس پر ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی منظوری دی،وزارت قانون کی طرف سے صدر مملکت کے ذریعے ریفرنس دائر کرنے پر اتفاق ہوا۔ ریکوڈک پر ہونے والے سیٹلمنٹ معاہدے پر سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں سیاسی امور اور آڈیو لیکس کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بجلی کی بچت اور پیداوار سے متعلق لائحہ عمل کی سمری مئوخر کی گئی۔

اجلاس میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے آڈیو لیکس سے متعلق فیصلوں کی توثیق کی گئی،کابینہ نے آڈیولیکس کی تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی،کابینہ نے قرار دیا کہ آڈیو لیکس نے سابق حکومت اور عمران خان کی مجرمانہ سازش بے نقاب کردی،سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے۔سائفر کی وزیراعظم ہاوٴس سے چوری سنگین معاملہ ہے، سفارتی سائفر کو من گھڑت معنی دے کرسیاسی مفادات کیلئے قومی مفاد کا قتل کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت کا بھارت کے منفی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کیلئے ’سائبر طاقت‘ میں اضافے پر زور

?️ 28 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نوجوانوں پر پیشے

 11 ستمبر  کے واقعے میں سی آئی اے کا کردار ؛امریکی پروفیسر  کی زبانی

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی پروفیسر کے مطابق واشنگٹن نے خود 11 ستمبر

امریکہ بہت بڑے سائبر حملے کا شکار

?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:امریکہ نے اپنے کچھ عدالتی اداروں پر حالیہ دنوں میں بڑے

غزہ کے بچوں کا بچپن اغوا؛ اور خواب جو ملبے تلے دب گئے

?️ 7 اپریل 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت

صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک نوجوان فلسطینی شہید

?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے زخمی

ایران اور سعودی عرب کے تعلقات سے عالم اسلام کے بہت سارے مسائل ہوسکتے ہیں:ایران

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے

انسانیت قوموں سے بڑی ہے :شمعون عباسی

?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، ہدایت کار شمعون عباسی نے

صیہونیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں: وزارت صحت نے  نابلس کے جنوب میں 31 سالہ فلسطینی جمیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے